Vinkmag ad

5000 سال پرانے بیکٹیریا میں ادویات کے خلاف حیران کن مزاحمت

Scientists culturing bacteria in a lab to study antibiotic resistance

رومانیہ کے مشہور غار سکاریسوارا کیو میں برف کے اندر پانچ ہزار سال پرانے بیکٹیریا دریافت ہوئے ہیں۔ یہ جراثیم جدید اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں، اور انتہائی سرد ماحول میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ تحقیق انسٹی ٹیوٹ آف بیالوجی بکاؤریسٹ، رومانین اکیڈمی کے سائنسدانوں نے کی، اور فرنٹیئرز اِن مائیکرو بیالوجی، 2026 میں شائع ہوئی ہے۔

سائنسدانوں نے غار کے گریٹ ہال سے 25 میٹر گہرا برفانی نمونہ نکالا۔ اس کا تجزیہ کر کے بیکٹیریا کی مختلف اقسام الگ کی گئیں۔ تحقیق کی مصنفہ کرسٹینا پرکاریہ کے مطابق Psychrobacter SC65A.3 بیکٹیریا میں 100 سے زائد مزاحمتی جینز موجود ہیں۔ یہ نتائج قدیم بیکٹیریا کی اینٹی بائیوٹک مزاحمت اور سرد ماحول میں زندہ رہنے پر روشنی ڈالتے ہیں۔

سٹڈی سے معلوم ہوا کہ زمین کی تقریباً 20 فیصد سطح منجمد ماحول پر مشتمل ہے۔ یہ دریافت ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور سرد ماحول میں ڈھلے جراثیم کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزن کم کرنے میں رکاوٹ بننے والی 12 بڑی غلطیاں، ماہرین

Read Next

76 فیصد مریض فزیوتھیراپی کی گھریلو ورزشیں مکمل نہیں کرتے، سروے

Leave a Reply

Most Popular