Vinkmag ad

وزن کم کرنے میں رکاوٹ بننے والی 12 بڑی غلطیاں، ماہرین

Weight loss essentials including a weighing scale, apple, measuring tape, and dumbbells symbolizing fitness and healthy lifestyle.

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزن کم کرنے کی کوششوں میں متعدد عوامل رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اچانک بہت زیادہ کیلوریز کم کرنے سے میٹابولزم 25 فیصد تک سست ہو سکتا ہے۔ 

برٹش ڈائیٹیک ایسوسی ایشن کی رجسٹرڈ ڈائی ٹیشن انا گروم کے مطابق رکاوٹ بننے والے دیگر عوامل میں پروٹین اور فائبر کی کمی نمایاں ہیں۔ یہ غذائی اجزاء دیر تک پیٹ بھرا رکھتے ہیں اور بھوک کنٹرول میں مددگار ہوتے ہیں۔ اضافی کیلوریز والے مشروبات، جیسے کافی شیک یا میٹھی چائے، بھی وزن گھٹانے میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔ صرف کارڈیو کرنا اور طاقت بڑھانے والی ورزش نہ کرنا میٹابولزم اور پٹھوں کی صحت پر اثر ڈالتا ہے۔

دوران ہفتہ سخت ڈائٹ کرنا، جبکہ ویک اینڈ پر زیادہ کھانا بھی وزن کم کرنے میں رکاوٹ ہے۔ انٹرمٹنگ فاسٹنگ یا دیر سے کھانا میٹابولزم اور ہارمونز پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ کھانے کے پورشن زیادہ رکھنا اور نیند کی کمی بھوک بڑھا کر وزن گھٹانے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ آنتوں کی صحت پر توجہ نہ دینا جسمانی کیلوریز کے استعمال اور توانائی پر اثر ڈال سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی عادات لاشعوری رویوں اور روزمرہ معمولات سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس لیے صرف خواہش یا قوتِ ارادی پر انحصار کافی نہیں۔ مؤثر حکمت عملی، منصوبہ بندی، صحت مند عادات اور باقاعدہ ورزش اپنانا سب سے مؤثر طریقے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سرخ گوشت کا زیادہ استعمال، ذیابیطس کا خطرہ زیادہ، تحقیق

Read Next

5000 سال پرانے بیکٹیریا میں ادویات کے خلاف حیران کن مزاحمت

Leave a Reply

Most Popular