Vinkmag ad

ملٹی پل سکلروسس کے مریضوں میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی

Elderly person with Multiple Sclerosis sitting alone, experiencing mobility challenges and social isolation

ماہرین کے مطابق ملٹی پل سکلروسس کے مریضوں میں ذہنی دباؤ اور سماجی تنہائی بڑھ رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ چلنے میں دشواری اور فُٹ ڈراپ ہیں۔ فُٹ ڈراپ میں ٹخنے کو اوپر موڑنے والے پٹھے صحیح کام نہیں کر پاتے۔ تقریباً 80 فیصد مریض ان مسائل کی وجہ سے مشکلات کے شکار ہوتے ہیں۔ شرمندگی اور گرنے کے خوف کے باعث مریض معاشرتی تقریبات سے دور رہتے ہیں۔ یہ بات آسٹریلیا کی مرڈوک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں 1,800 سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ریسرچر ایملی ووڈ کے مطابق خاندان کی سپورٹ کے باوجود وہ کم ہمتی اور تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ملٹی پل سکلروسس مرکزی اعصابی نظام کی آٹو امیون بیماری ہے۔ اس کے نتیجے میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پانچ اعضا کی مفت پیوندکاری کا پہلا قومی مرکز

Read Next

روزے کے دوران دیر تک توانائی بحال رکھنے والی غذائیں کون سی ہیں، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular