Vinkmag ad

ہائپرکلیمیا: خون میں پوٹاشیم کی زیادتی

Illustration showing potassium-rich diet foods alongside sketch of a human kidney

پوٹاشیم ایک ضروری کیمیکل ہے جو دل کے عضلات، اعصابی نظام اور پٹھوں کے خلیوں کے لیے ضروری ہے۔ گردے اس کی مقدار کو متوازن رکھنے اور جسم سے اضافی پوٹاشیم خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہائپرکلیمیا (Hyperkalemia) اس حالت کو کہا جاتا ہے جس میں خون میں پوٹاشیم کی مقدار صحت مند حد سے زیادہ ہو جاتی ہے۔

خون میں پوٹاشیم کی نارمل سطح 3.6 سے 5.2 ملی مول فی لیٹر (mmol/L) ہوتی ہے۔ اگر یہ سطح 6.0  سے بڑھ جائے تو یہ خطرناک حالت سمجھی جاتی ہے، اور فوری طبی علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وجوہات

ہائپرکلیمیا کی سب سے عام وجہ گردوں کی کارکردگی میں خرابی ہے، جس کی وجہ سے پوٹاشیم جسم سے مناسب طور پر خارج نہیں ہو پاتا۔

٭ ایکیوٹ کڈنی انجری

٭ کرانک کڈنی ڈیزیز

ادویات اور سپلیمنٹس

کچھ ادویات اور سپلیمنٹس بھی خون میں پوٹاشیم کی سطح بڑھا سکتے ہیں:

٭ انجیوٹینسن کنورٹنگ انزائم (ACE) انہیبیٹرز

٭ انجیوٹینسن II ریسیپٹر بلاکرز

٭ بیٹا بلاکرز

٭ پوٹاشیم سپلیمنٹس کا زیادہ استعمال

بیماریاں اور طبی کیفیات

اس کے علاوہ کچھ طبی حالات بھی ہائپرکلیمیا کا سبب بن سکتے ہیں:

٭ ایڈیسن کی بیماری

٭ پانی کی کمی، جب جسم میں سیال کی مقدار کم ہو جائے

٭ شدید چوٹ یا جلن کے باعث سرخ خون کے خلیوں کا ٹوٹ جانا

٭ ٹائپ 1 ذیابیطس

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

اگر ہائپرکلیمیا کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنا اس وقت زیادہ ضروری ہے جب گردوں کی بیماری موجود ہو یا مریض ایسی ادویات استعمال کر رہا ہو جو پوٹاشیم بڑھاتی ہیں۔

اچانک یا شدید ہائپرکلیمیا خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی علامات میں شامل ہیں:

٭ پٹھوں کی کمزوری

٭ ہاتھوں اور پاؤں میں کمزوری، سن ہونا اور جھنجھناہٹ

٭ سانس لینے میں دشواری

٭ سینے میں درد

٭ دل کی بے قاعدہ دھڑکن (اریتھمیا)

٭ متلی یا قے

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=nephrologist

Vinkmag ad

Read Previous

ہائپرپروٹینیمیا: خون میں پروٹین کی زیادہ مقدار

Read Next

خون میں سفید خلیوں کی زیادہ تعداد

Leave a Reply

Most Popular