Vinkmag ad

اسلام آباد میں کتوں کے کاٹے سے متاثرہ افراد کا مفت علاج

Rabies vaccine syringe for dog bite treatment and rabies prevention.

اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں کتوں کے کاٹے سے متاثرہ افراد کا علاج مفت کیا جا رہا ہے۔ اس میں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس اور امیونوگلوبیولن انجیکشن بھی شامل ہیں۔

اے پی پی کے مطابق متاثرہ افراد کو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں فوری طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس سہولت سے خصوصاً ایسے مریضوں کو فائدہ ہوگا جو مہنگی ادویات کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے مفت علاج کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور وزارت قومی صحت کو سراہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کتوں کے کاٹے کے بعد زخم کو فوری طور پر دھونا چاہیے۔ اس کے لیے صابن اور بہتا پانی استعمال کریں اور کم از کم 15 منٹ تک زخم دھوئیں۔ زخم پر مرچیں یا دیگر جلن پیدا کرنے والے مادے نہ لگائیں۔ طبی معائنے اور ریبیز سے بچاؤ کے علاج کے لیے بلا تاخیر قریبی طبی مرکز جائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اینٹی بائیوٹک مزاحمت سے نپٹنے کا پاکستانی تحقیقی منصوبہ عالمی فورم پر پیش

Read Next

مسلسل تنہائی محسوس کرنے والے بزرگوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ زیادہ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular