Vinkmag ad

کمر درد کی ورزشیں

کمر درد کی ورزشیں

کمر درد اچانک اور شدید بھی ہو سکتاہے اور معمولی بھی۔ اگر یہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک برقرار رہے تو روزمرہ کے معمولات کو متاثر کرنے کے علاوہ کمر کے پٹھوں میں اکڑاؤ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔اگر مندرجہ ذیل ورزشوں کو باقاعدگی سے کیا جائے تو کمر درد سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

کرسی پر ورزش

٭کرسی پر بیٹھ کر آہستہ سے آگے کی طرف جھکیں۔

٭اپنا سر نیچے کی طرف جھکائیں اور گردن کو پر سکون رکھیں۔ اس حالت میں10سے20سیکنڈ کے لیے رہیں۔

٭خود کو سیدھا کرنے کے لیے ہاتھوں کاسہارا لیں۔ اس ورزش کوتین بار دہرائیں۔

نوٹ: اس ورزش کے لئے گھر میں موجود کسی بھی قسم کی آرام دہ کرسی کاانتخاب کیا جاسکتا ہے ۔

بلی کی طرح لچک

٭اپنے ہاتھ ا ور گھٹنے زمین پر ٹیک دیں اورکمر کے اوپر والے حصے کو اوپر کی طرف کمان کی شکل میں کریں۔

٭اپنے پیٹ کے پٹھوں کوسکیڑیں اور سر نیچے کی طرف جھکائیں۔ پانچ سیکنڈ کے لیے یہی حالت برقرار رکھیں۔

٭اب اپنا سر اٹھائیں اور کمر کو نیچے کی طرف کر لیں۔ پانچ سے 15سکینڈ کے لیے اسی حالت میں رہیں۔

٭اس ورزش کوتین بار دہرائیں۔

ایک گھٹنا سینے کی طرف

٭اپنی کمر کے بل دونوں ٹانگیں سیدھی کر کے لیٹ جائیں۔

٭اب اپنے ہاتھ دائیں گھٹنے پر رکھیں اور اسے اپنے سینے کی طرف لائیں۔

٭پانچ سے10سیکنڈ کے لیے گھٹناسینے کے قریب کیے رکھیں اور پھر ٹانگ سیدھی کر لیں۔

٭اب اپنے ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھیں اور مندرجہ بالا ورزش تین بار دہرائیں۔

احتیاطی تدابیر

کوئی بھی ورزش شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر یا فزیو تھیراپسٹ سے رجوع کریں۔ ہر ورزش کو آہستگی سے کریں۔ اس کے علاوہ دورانِ ورزش پٹھوں پر اتنا ہی زوردیں جتنا آپ برداشت کر سکتے ہوں ۔اگر ورزش کے دوران درد محسوس ہو تو فوراً رک جائیں۔

back pain, exercises, precautions

Vinkmag ad

Read Previous

ٹیکنالوجی ‘نشہ نہیں ضرورت

Read Next

وٹامن ڈی کے سپلی منٹس

Leave a Reply

Most Popular