Vinkmag ad

پاکستان میں ہر دوسری خاتون خون کی کمی کا شکار، تحقیق

A Pakistani woman feeling weak and tired due to anemia

عالمی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ہر دوسری خاتون خون کی کمی (انیمیا) کا شکار ہے۔ 15 سے 49 سال کی عمر کی 41 فیصد خواتین اس سے متاثر ہیں۔ ہر سال 9 لاکھ سے زائد حاملہ خواتین بھی اس مرض کی شکار ہوتی ہیں۔

نگہداشت صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن کی کمی خواتین میں ایک عام مسئلہ بن چکی ہے۔ تھکن، سانس پھولنا، کمزوری، چکر آنا اور دل کی دھڑکن تیز ہونا اس کی عام علامات ہیں۔ خون کی کمی حاملہ خواتین میں پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے۔ کم وقفے والے حمل انہیں جسمانی طور پر مزید کمزور کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی آگاہی، آئرن سپلیمنٹس اور فیملی پلاننگ لازمی ہیں۔ یہ اقدامات خواتین اور بچوں کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

برطانیہ میں دن کے اوقات اور آن لائن جنک فوڈ اشتہارات پر پابندی نافذ

Read Next

اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بنیادی مرکز صحت کا افتتاح

Leave a Reply

Most Popular