برطانیہ میں پیر سے غیر صحت بخش خوراک کے اشتہارات پر باضابطہ پابندی نافذ ہو گئی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو موٹاپے سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پابندی زیادہ چکنائی، نمک یا چینی والی اشیاء، یعنی جنک فوڈ اشتہارات پر لاگو ہوگی۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کی خوراک سے کیلوریز نمایاں حد تک کم ہوں گی۔
یہ قانون رات 9 بجے سے پہلے ٹی وی اور ہر وقت آن لائن اشتہارات پر نافذ ہوگا۔ وزارت کے مطابق پابندی سے تقریباً 20 ہزار بچوں میں موٹاپا کم ہوگا اور صحت کے شعبے کو تقریباً 2 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل ہوگا۔
وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ حکمت عملی بیماری ہونے سے قبل اس کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی ہے۔ مقامی حکام کو سکولوں کے قریب جنک فوڈ دکانیں روکنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
Tags: جنک فوڈ