Vinkmag ad

ٹائپ 2 ذیابیطس پر نئی تحقیق، ممکنہ علاج کی نئی امید

Research laboratory with scientists analyzing and studying things

سائنسدانوں کی ایک اہم جینیاتی دریافت سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ نئی دریافت شدہ ایس ایم او سی 1 جین بیٹا خلیوں کا رول بدل کر خون میں شوگر بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق لبلبے میں آئس لٹس، بیٹا اور الفا خلئے موجود ہوتے ہیں۔ بیٹا خلیے انسولین پیدا کرتے ہیں جبکہ الفا خلیے گلوکاگون بناتے ہیں۔ صحت مند جسم میں یہ دونوں ہارمون خون میں شوگر کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ذیابیطس میں یہ توازن بگڑ جاتا ہے اور بیماری شدید ہو جاتی ہے۔

محققین نے 26 افراد کے آئس لٹ خلیوں کا تجزیہ کیا۔ ان میں سے نصف افراد کو ٹائپ 2 ذیابیطس تھی۔ صحت مند خلیوں نے اپنی شناخت بدل کر انسولین یا گلوکاگون بنانا شروع کر دی، تاہم متاثرہ خلیوں نے گلوکاگو ن اور انسولین بنانا چھوڑ دی۔ ماہرین کے مطابق یہ تحقیق ذیابیطس کی روک تھام اور علاج کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کم عمری میں زیادہ سکرین ٹائم سست فیصلہ سازی سے منسلک، تحقیق

Read Next

برطانیہ میں دن کے اوقات اور آن لائن جنک فوڈ اشتہارات پر پابندی نافذ

Leave a Reply

Most Popular