Vinkmag ad

سانس میں سیٹی کی آواز

A female patient in a hospital gown appears to be wheezing and struggling for breath as a doctor listens to her chest with a stethoscope

سانس لیتے یا خارج کرتے وقت بعض اوقات سیٹی (Wheezing) کی آواز سنائی دیتی ہے۔ یہ ہمیشہ سانس لینے میں دشواری کے ساتھ نہیں آتی بلکہ بعض اوقات پھیپھڑوں یا گلے میں رکاوٹ یا سوجن کی علامت بھی ہوتی ہے۔

وجوہات

سانس میں سیٹی کا سبب گلے سے لیکر پھیپھڑوں تک کہیں بھی ہو سکتا ہے۔ یہ آواز عام طور پر ہوا کی نالی میں سوجن یا سوزش کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

اس کی سب سے عام وجوہات دمہ اور ”سی او پی ڈی” ہیں، جو پھیپھڑوں کی چھوٹی نالیوں میں تنگی اور سکڑاؤ پیدا کرتے ہیں۔ سانس کے انفیکشنز، الرجی یا سوزش پیدا کرنے والے عوامل عارضی طور پر یہ مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔

دیگر وجوہات

٭ الرجی

٭ شدید الرجک ردعمل (اینافائلکسس)

٭ دمہ

٭ پھیپھڑوں کی طویل مدتی بیماری

٭ برونکیولائٹس (خاص طور پر بچوں میں)

٭ برونکائٹس

٭ بچپن کا دمہ

ایمفیسما – پھیپھڑوں کی بیماری جو سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے

٭ گلے کی سوجن

٭ سانس کی نالی میں پھنس جانے والی چیز

٭ تیزابیت

٭ ہارٹ فیل ہونا

٭ پھیپھڑوں کا کینسر

٭ کچھ ادویات، خاص طور پر اسپرین

٭ نیند کے دوران سانس رکنے کی بیماری

٭ نمونیا

٭ ریسپیریٹری سنسائیٹیئل وائرس (RSV)

٭ سانس کی نالی کا انفیکشن، خاص طور پر دو سال سے کم عمر بچوں میں

٭ سگریٹ نوشی یا دھوئیں کا اثر

٭ ووکل کورڈ میں مسئلہ

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

٭ سانس لینے میں شدید مشکل ہونا

٭ تیز سانس آنا

٭ جلد کا نیلا یا سرمئی ہونا

٭ سیٹی کی آواز کسی الرجی، دوا یا کھانے کے بعد شروع ہونا

٭ سانس رکنے یا کھانے کی وجہ سے سیٹی پیدا ہو

سیلف کیئر

٭ ہوا میں نمی کا تناسب برقرار رکھیں۔ ہیومیڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور کے دوران باتھ روم میں بیٹھیں

٭ پانی زیادہ پیئیں۔ گرم مشروبات ہوا کی نالی کو سکون دیتے ہیں اور گلے میں بلغم نرم کرتے ہیں

٭ تمباکو کے دھوئیں سے دور رہیں

٭ ادویات وقت پر لیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آنکھوں سے پانی آنا

Read Next

جبڑوں کے ٹیومر اور سِسٹ

Leave a Reply

Most Popular