ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایبولا سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 449 کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ 2 ہزار 61 افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق ایبولا پانچ صوبوں تک پھیل چکا ہے اور وبا کی رفتار میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ موجودہ وبا مئی میں باضابطہ طور پر سامنے آئی تھی اور تیزی سے پھیلنے والی ایبولا وباؤں میں شمار کی جا رہی ہے۔
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) متاثرہ علاقوں کی اہم گزرگاہوں پر سکریننگ میں مدد کر رہا ہے۔ ادارے کے تازہ اعداد کے مطابق 223 مقامات پر لاکھوں افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔
موجودہ وبا بنڈی بگیو ایبولا وائرس کے باعث پھیلی ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کی نشاندہی، سکریننگ اور دیگر اقدامات جاری ہیں۔
Tags: ایبولا