امریکی تحقیق میں انرجی ڈرنکس اور کیفین والے سپلیمنٹس کا دل کے سنگین مسائل سے تعلق سامنے آیا ہے۔ ان مصنوعات سے متعلق رپورٹس میں دل اچانک بند ہونے، ہارٹ اٹیک اور بے ترتیب دھڑکن کے واقعات درج تھے۔
یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے محققین نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔ ادارے کو 2017 سے 2025 کے دوران 28 ہزار سے زائد رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔ ان میں سے 854 رپورٹس انرجی ڈرنکس اور کیفین والے سپلیمنٹس سے متعلق تھیں۔ ان 854 رپورٹس میں درج 45 فیصد واقعات 18 سے 34 سال کے افراد کے تھے۔
محققین نے ان مصنوعات سے متعلق رپورٹس میں دل کے سنگین مسائل زیادہ درج ہونے کی نشاندہی کی۔ تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائنسی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔
Tags: کولڈ ڈرنکس