Vinkmag ad

لیوکیمیا کی ابتدائی جینیاتی تبدیلیاں کئی دہائیاں پہلے پیدا ہو سکتی ہیں، ماہرین

DNA sequencing patterns and a laboratory pipette illustrating research on early genetic changes linked to acute myeloid leukemia (AML).

بلڈ کینسر کی ایک قسم، ایکیوٹ مائیلوئیڈ لیوکیمیا (AML)، بظاہر اچانک سامنے آتی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس سے وابستہ ابتدائی جینیاتی تبدیلیاں تشخیص سے کئی دہائیاں پہلے پیدا ہو سکتی ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے 47 خواتین کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ ان خواتین میں بعد میں ایکیوٹ مائیلوئیڈ لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی۔ محققین نے ان کے نمونوں کا موازنہ 46 دیگر خواتین کے نمونوں سے کیا۔

جرنل نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق، دو تہائی کیسز میں پہلی متعلقہ جینیاتی تبدیلی 20 سال کی عمر سے پہلے پیدا ہوئی۔ محققین کے اندازے کے مطابق، پہلی تبدیلی اور بیماری کی تشخیص کے درمیان اوسط وقفہ 50 سال سے زیادہ تھا۔ ابتدائی جینیاتی تبدیلی والے خلیات آہستہ بڑھتے ہیں۔ مزید تبدیلیوں کے بعد ان کی افزائش کی رفتار دو سے تین گنا ہو سکتی ہے۔

محققین کے مطابق یہ نتائج جلد تشخیص اور بیماری کی روک تھام پر مزید تحقیق میں مدد دے سکتے ہیں۔ فی الحال اس بیماری کی روک تھام کے لیے کوئی ثابت شدہ علاج دستیاب نہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسلام آباد میں خشک سردی سے جلد اور سانس کے مسائل میں اضافہ

Read Next

رات دیر تک جاگنے والوں میں آنتوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular