ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صحت سے متعلق 8 اقسام کی مصنوعات کے لیے قوانین مزید سخت کردیے ہیں۔ ان میں وٹامنز، غذائی سپلیمنٹس، پروبائیوٹکس، اور جراثیم کش مصنوعات شامل ہیں۔ بچوں کے لیے مخصوص دودھ، ادویاتی کاسمیٹکس، صابن اور شیمپو بھی ان ضوابط کے دائرے میں آئیں گے۔
اے پی پی کے مطابق ڈریپ نے 6 اکتوبر کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نئے ضوابط کے تحت متعلقہ پروڈکٹس کی تیاری اور فروخت سے پہلے رجسٹریشن ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ منظوری حاصل کرنا اور معیار کی جانچ کی شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مصنوعات کا معیار بہتر بنانا اور عوام کی صحت کا تحفظ ہے۔
Tags: سپلیمنٹس