بھینگے پن کے لئے تین ورزشیں

بھینگا پن (Squint) وہ کیفیت ہے جس میں دونوں آنکھیں ایک وقت میں ایک جگہ نہیں دیکھ پاتیں۔ یہ مسئلہ زیادہ تر بچوں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاج کے لئے نظر کے چشمے یا سرجری تجویز کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ورزشوں سے بھی آنکھوں کے باہم ربط کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

تاہم اس مسئلے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لہٰذا کون سی ورزش یا طریقۂ علاج کس مریض کے لئے مفید ہے، اس کا حتمی فیصلہ ماہر امراض چشم آنکھوں کے معائنے کے بعد ہی کرتا ہے۔ عمومی طور پراس ضمن میں یہ ورزشیں مفید ہیں۔

پہلی ورزش

چیزوں کو قریب سے دیکھتے ہوئے دھندلا یا دو، دو نظر آ تا ہو تو یہ ورزش فائدہ مند ہوسکتی ہے:

٭پنسل کو سیدھا پکڑیں اور بازو کی لمبائی کے فاصلے پر رکھیں۔

٭اب اپنی توجہ پنسل کے سرے پرمرکوز کرنے کی کوشش کریں۔

٭پھر آہستہ آہستہ پنسل کو ناک کے قریب لاتے جائیں۔ اس دوران اپنی نظریں سرے پر ہی رکھیں۔

٭جس جگہ توجہ مرکوز کی ہے جب وہ دھندلی نظر آنے لگے تو پانچ سیکنڈ کے لئے اس پر رکیں اور یہ ورزش دوبارہ کریں۔

دوسری ورزش

یہ ورزش آنکھوں کے باہمی ربط کو بہتر بنانے میں مفید ہے۔ اس کے لئے براک سٹرنگ (Brock string)کا استعمال کیا جاتا ہے جو آن لائن یا بازار میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ اس کے لئے:

٭سٹرنگ کے ایک سرے کو کرسی کے پچھلے حصے یا کسی ایسی چیز سے باندھیں جو حرکت نہ کرے اور دوسرے سرے کو ہاتھ میں پکڑ لیں۔

٭سٹرنگ کو کھینچ کر سیدھا کر لیں اورتینوں موتیوں کو برابر فاصلے پر رکھیں۔

٭اب دوسرے سرے کو مضبوطی سے پکڑ کی ناک کی نوک پر رکھیں۔

٭پھر بار باری ہر موتی پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں۔ اس دوران آپ کو ڈوری میں ایکس(X) پیٹرن بنا ہوا دکھائی دے گا۔ جس موتی کو آپ دیکھ رہے ہوں گے وہ ایکس کے بالکل درمیان والی جگہ (intersecting point) پر ہوگا جبکہ باقی موتی دو دونظر آئیں گے۔

٭اگر سٹرنگ موتی کے سامنے یا پیچھے سے گزر تا ہوا نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی آنکھیں پوری طرح مرکوز نہیں ہیں۔

٭سب سے دور والے موتی پر توجہ مرکوز کرنے سے ڈوری میں "V” پیٹرن جبکہ باقی تمام موتیوں کو دیکھنے سے ایکس پیٹرن ہی دکھائی دینا چاہئے۔

اس کے بعد موتیوں کی جگہ تبدیل کریں اور اس ورزش کو دوبارہ کریں۔

تیسری ورزشیں

نظریں باہر کی طرف مڑی ہونے(Exotropia) کی صورت میں یہ ورزش مفید ہے:

٭ ایک کارڈ لیں اور اس پر سرخ رنگ سے تین سیلنڈر یا بیرل بنائیں۔ ان کاسائز چھوٹے سے بڑا ہونا چاہئے۔

٭اب پانچ سیکنڈ کے لئے اپنی نظریں وہیں جمائے رکھیں اور پھر باقی دونوں تصاویر کے ساتھ یہ ورزش دوبارہ کریں۔

 

٭کارڈ کی دوسری سائیڈ پر سبز رنگ سے یونہی تین بیرل بنائیں۔

٭اب اس کارڈ کو ناک کے سامنے عمودی(vertical) پوزیشن میں ایسے رکھیں کہ سب سے بڑے سائز کا بیرل ناک سے دور ہو۔ اب اس پر تب تک نظریں جمائیں جب تک دونوں رنگوں کے ساتھ ایک ہی تصویر دکھائی دینے لگے۔ اس موقع پر باقی دونوں تصویریں دو دو نظر آئیں گی۔

Best exercises for squint, eye exercises, strabismus, eye muscle exercise, exercises for a lazy eye, eye health, bhaingay pan k liye exercises

Vinkmag ad

Read Previous

Keep Your Eyes Healthy

Read Next

Chickenpox in children

Leave a Reply

Most Popular