Vinkmag ad

سمارٹ واچز کا ہیلتھ ڈیٹا اینگزائٹی بڑھا سکتا ہے، ماہرین

Smartwatch health data, health anxiety, wearable technology, and digital health illustration

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سمارٹ واچز صحت سے متعلق مفید معلومات فراہم کرتی ہیں۔ تاہم ان پر ضرورت سے زیادہ انحصار بعض افراد میں بے چینی پیدا کر سکتا ہے۔

ایکس ٹیکنالوجی کی بانی نرگزا نوئمن زینڈر نے کہا کہ ہیلتھ ڈیٹا بہتر فیصلوں میں مدد دے تو فائدہ مند ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہی معلومات روزمرہ کے رویوں اور جذبات پر اثر انداز ہونے لگیں تو پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ ان کے مطابق بعض افراد صبح اٹھتے ہی اپنی جسمانی کیفیت کے بجائے گھڑی کے اعداد و شمار پر توجہ دیتے ہیں۔ کم نیند یا ریکوری سکور انہیں بیماری کا اشارہ محسوس ہونے لگتا ہے۔ حالانکہ ضروری نہیں کہ واقعی کوئی طبی مسئلہ موجود ہو۔

کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جان نکلس سٹرکلنگ نے کہا کہ سمارٹ واچز طبی تشخیص کا متبادل نہیں۔ کسی بھی غیر معمولی نتیجے کی تصدیق ڈاکٹر کے معائنے اور ضروری ٹیسٹ سے کرانی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈینگی سیزن سے پہلے ہی راولپنڈی میں کیسز رپورٹ، محکمہ صحت الرٹ

Leave a Reply

Most Popular