راولپنڈی میں ڈینگی سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی ڈینگی کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تمام مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق ڈینگی سیزن مون سون ختم ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ اس کی شدت یکم ستمبر سے 31 اکتوبر تک رہنے کا امکان ہے۔ ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد ہسپتالوں میں خصوصی ڈینگی وارڈ قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
یکم سے 15 اگست تک 541 ٹیمیں حساس یونین کونسلوں میں نگرانی کریں گی۔ یہ ٹیمیں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے اقدامات بھی کریں گی۔ 13 یونین کونسلوں کو ڈینگی کے لحاظ سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو فیلڈ سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Tags: ڈینگی