Vinkmag ad

سندھ میں ایم پاکس کے 93 کیسز، 23 بچے بھی شامل

Healthcare professional holding an mpox sample, representing 93 confirmed cases and 11 deaths reported in Sindh.

رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 93 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین میں نو سال تک عمر کے 23 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ بیماری سے 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

صوبائی ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں 70 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔ عمر کے لحاظ سے سندھ میں ایم پاکس کے سب سے زیادہ  کیسز 30 سے 39 سال کے افراد میں سامنے آئے۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 31 افراد میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ ستمبر میں 20، اگست میں 17 اور جولائی میں سات کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اکتوبر میں اب تک مزید چھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایم پاکس متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی جسمانی رابطے سے ایک فرد سے دوسرے تک منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ زخم، جسمانی رطوبتیں اور آلودہ اشیا بھی وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنتی ہیں۔ بخار، سر درد، جسم میں درد، کمزوری اور جلد پر دانے یا چھالے اس کی عام علامات ہیں۔ ایسی علامات ظاہر ہونے پر قریبی رابطے سے گریز اور طبی مشورہ لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین میں جسمانی درد کی شرح مردوں سے زیادہ، تحقیق

Read Next

ڈائٹ ڈرنکس یا پانی، وزن کم کرنے میں کیا زیادہ مؤثر؟ تحقیق

Leave a Reply

Most Popular