Vinkmag ad

پسینہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

پسینہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

گرمیوں کا موسم ہواورپسینہ نہ آئے، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ یوں سمجھ لیجئےکہ دونوں کا ساتھ چولی دامن اورجنموں کا ہے۔ بات صرف پسینے پر ختم نہیں ہوتی بلکہ جسم کی بدبو تک جاتی ہے۔ کئی بارسفر کے دوران یا دوستوں میں بیٹھےہوئے اس وجہ سے شرمند گی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔  مگرہمیں پسینہ کیوں آتا ہے اورپھر اس میں سے بدبو کیوں آتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں

ہماری جلد کی تین تہہ ہوتی ہیں۔ پہلی جو ظاہری طورپرہمیں دکھائی دیتی ہے، ایپی ڈرمِس کہلاتی ہے۔ یہ ہمارے لئے مختلف حوالوں سے حفاظتی ڈھال کا کام کرتی ہے۔ اس کے بعد دوسری تہہ آتی ہے جس کے اندرمختلف قسم کے وصول کنندہ خلئے یعنی ریسیپٹرسیلز ہوتے ہیں۔ یہ خلئے کوئی اشارہ یا پیغام ملنے پرمتحرک ہو جاتے ہیں اور اپنے ذمے فرض ادا کرنا شروع کردیتے ہیں۔ مثال کے طورپرجب باہرکا درجہ حرارت جسمانی درجہ حرارت سے زیادہ ہوتا ہے تو یہ خلیے پسینے کےغدود میں تحریک پیدا کرتے ہیں۔ نتیجتاً ان غدود سے پانی خارج ہوتا ہے جسے ہم پسینہ کہتے ہیں۔ یہ پانی جلد کی سطح پربخارات بن کراُڑجاتا ہے اورہمیں ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ اس کے بغیر ہمارے جسم کی اضافی گرمی خارج نہیں ہوسکتی لہٰذا یہ ہمارے لئے ضروری ہے۔

پسینہ آنا معمول کی بات ہے لیکن یہ غیرمعمولی ہو تواس کے پیچھے معمول سے ہٹ کر کوئی بڑی وجہ بھی ہو سکتی ہے جسے نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ بعض اوقات یہ تھائی رائیڈ کے مسائل، ذیابیطس اورانفیکشن کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

پسینے کی بو کیوں ہوتی ہے؟

جہاں تک پسینے کی بدبو کا تعلق ہے تواس کی متعدد وجوہا ت ہوسکتی ہیں۔ مثلاً اس کا تعلق ہماری خوراک، صحت اورطرززندگی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ پسینے سے متعلق دو طرح کے غدود یعنی گلینڈزہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک ایکرائن غدود ہیں جن سے نکلنے والے پسینے کی بو نہیں ہوتی۔ دوسری طرف ایپوکرائین غدود سے نکلنے والے پسینے میں چربی اورپروٹین کی مقدارزیادہ ہوتی ہے۔ جب ان کا خارج کردہ پسینہ بخارات بن کراڑنہیں پاتا تو جلد کےبیکٹیریا اس میں موجود چربی اورپروٹین کو توڑنےمیں لگ جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بدبو بھی پیدا ہوتی ہے۔ پسینے کی وجہ سے بدبوآنا پریشانی کی بات نہیں تاہم اگر صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ لمبے عرصے تک برقراررہتی ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنی صفائی ستھرائی کاخیال رکھیں۔ کم از کم گرمیوں کے موسم میں روزانہ نہائیں اورکپڑے تبدیل کریں۔

science behind sweat and smell, paseenay say smell kyun aati hai

Vinkmag ad

Read Previous

کھانوں کے صحت مند متبادل

Read Next

انجیر کا شربت

Leave a Reply

Most Popular