Vinkmag ad

کھانوں کے صحت مند متبادل

کھانوں کے صحت مند متبادل

کھانے پینے کی مختلف چیزوں کوہم غذائی ضروریات اورزبان کے چٹخارے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو ماہرین غذائیات غیرصحت بخش قراردیتے ہیں۔ ان کے متبادل صحت بخش چیزیں بھی موجود ہیں جن سے ہمیں استفادہ کرنا چاہئے۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں

فوڈ گروپ کھانے متبادل
میٹھے کھانے بسکٹ ، جام ، کیک ، چاکلیٹ ، مٹھائیاں، شہد، کھیر، میٹھے مشروبات اورکھانے پینے کی ایسی اشیاء جن میں مخفی طورپرچینی شامل ہو ،شوگر فری جام، ایپل بٹر، سیب اورناشپاتی سپریڈ کھجوریں، انجیر، خشک میوہ جات، تازہ پھلوں کا جوس اورکشمش
حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی چکنائیاں سرخ گوشت، ساسیج، کریم، دہی، تلی ہوئی اشیاء، مکھن، پنیر، ساسزاورسوپ وغیرہ  مچھلی ، کم چربی والا گوشت، کاٹیج چیز،بالائی اترا ہوا دودھ ، کم چکنائی والا دہی
پروسیسڈ/ریفائنڈ فوڈز سفید میدہ، سفید چاول، سفید ڈبل روٹی، پہلے سے تیار شدہ کھانے اوروہ سب اشیاء جو میٹھے کھانوں کے کالم میں موجود ہیں براؤن چاول، گندم کا آٹا، مکئی، جو، رائی، پاستہ، چاول، دالیں اورچکی کا آٹا
کیفین کافی، چائے، کولا مشروبات اور درد دور کرنے والی کچھ ادویات ہربل چائے ، تازہ سبزیوں اورپھلوں کے جوس، کیفین سے پاک کافی
نمک چپس، نمکین میوہ جات، پروسیسڈ فوڈز جنہیں محفوظ کرنے کے لئے نمک کااستعمال کیا گیا ہو بغیر نمک کے اخروٹ، لوکی کے بیج، کچی سبزیاں اور سورج مکھی پھول کے بیج

healthy food alternatives, khano k sehat baksh alternates kya hain

Vinkmag ad

Read Previous

کیا حاملہ خواتین روزہ رکھ سکتی ہیں؟ 

Read Next

پسینہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular