Vinkmag ad

رائی کے پولن پر 30 سال پرانی تحقیق میں اہم پیش رفت

Rye pollen allergy, allergy research, immunotherapy, and respiratory health illustration

ایک حالیہ تحقیق میں رائی کے پولن سے وابستہ تقریباً 30 سال پرانا سائنسی معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ اس سے اس کے ممکنہ طور پر کینسر مخالف اثرات پر مزید تحقیق کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔

امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہوئی ہے۔ تقریباً 30 سال پہلے رائی کے پولن کے دو قدرتی مالیکیولز سیکالوسائیڈ اے اور سیکالوسائیڈ بی دریافت ہوئے۔ ان مالیکیولز کو رسولیوں کی افزائش سست ہونے سے منسلک پایا گیا۔ تاہم ان کی درست ساخت معلوم نہ ہونے سے تحقیق تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔ محققین نے اب لیبارٹری میں ان مالیکیولز کی درست 3D سٹرکچر کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ان کے مطابق اس پیش رفت سے یہ جانچنا ممکن ہوگا کہ یہ مالیکیولز مدافعتی نظام کے ساتھ کس طرح تعامل کرتے ہیں. اس کے علاوہ  ان میں کون سا حصہ ممکنہ طور پر کینسر ختم کرنے والے اثرات کا حامل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

روزانہ کافی پینے سے جگر کی بیماری کا خطرہ کم، ماہرین

Read Next

سکرین ٹائم بڑھنے سے مختلف جسمانی مسائل کا خطرہ، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular