Vinkmag ad

غلط طریقے سے برش کرنا بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ماہرین

Hair brushing, hair damage, healthy hair care, and scalp health illustration

ماہرین کے مطابق بالوں کو مناسب انداز میں برش کرنے سے انہیں سلجھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے سر کی جلد صاف رہتی ہے اور قدرتی تیل پورے بالوں میں پھیل جاتا ہے۔۔ تاہم ضرورت سے زیادہ یا غلط طریقے سے برش کرنا بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ برش کرنے کی مناسب تعداد بالوں کی قسم اور طریقۂ استعمال پر منحصر ہوتی ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں مختلف سائنسی شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ زیادہ برش کرنے سے بال تیزی سے نہیں بڑھتے۔ جرنل آف ڈرماٹولوجیکل ٹریٹمنٹ میں شائع تحقیق کے مطابق برش کم کرنے سے برش کرتے وقت ٹوٹنے یا گرنے والے بال کم ہو سکتے ہیں. تاہم اس سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ ثابت نہیں ہوا۔

اسی طرح انٹرنیشنل جرنل آف کاسمیٹک سائنس میں شائع تحقیق سے معلوم ہوا کہ نرمی سے برش کرنا عموماً نقصان دہ نہیں ہوتا. تاہم گیلے، بلیچ کیے گئے یا کمزور بال زیادہ آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیدھے یا ہلکے لہردار بال گیلے ہونے پر برش نہیں کرنے چاہییں۔ اس کے علاوہ گھنگریالے یا بہت گھنے بال دھوتے وقت سلجھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

دوسری جانب جرنل آف دی امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق معمول کے مطابق بال برش کرنا غیر معمولی بال گرنے کی وجہ نہیں بنتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ برش کرنے میں نہیں بلکہ اس کے غلط طریقے میں ہے۔ ان کے مطابق بالوں کی قسم کے مطابق مناسب برش استعمال کریں۔ نرمی سے برش کریں اور غیر ضروری زور لگانے سے گریز کریں۔ اس سے بالوں کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈیش ڈائیٹ پلان ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ 41 فیصد کم کر سکتی ہے

Read Next

ماہرین نے الزائمر کی پیش رفت سست کرنے کا نیا ہدف دریافت کر لیا

Leave a Reply

Most Popular