Vinkmag ad

پنجاب کے پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہیلتھ انشورنس کے تحت علاج جاری رکھنے کا حکم

Patients and attendants in a hospital ward, illustrating Punjab health insurance services

پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے پینل میں شامل پرائیویٹ ہسپتالوں کو علاج جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ محکمۂ صحت نے خبردار کیا کہ مریضوں کے علاج میں تعطل پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

اے پی پی کے مطابق محکمۂ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پروگرام کی بندش کی اطلاعات پر متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی۔ پینل میں شامل تمام پرائیویٹ ہسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ مریضوں کو طبی سہولتیں بلا تعطل فراہم کریں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس کا مقصد پروگرام کے تحت طبی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

موسم میں تبدیلی، کراچی میں فلو کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

Read Next

نیزومیٹ ناک کے سپرے کا ایک بیچ جعلی قرار، ڈریپ الرٹ جاری

Leave a Reply

Most Popular