Vinkmag ad

کینسر میڈیسن کی گمراہ کن ویڈیو پر فارماسوٹیکل کمپنی کو وارننگ

A person holding white tablets in one palm and picking up one with the other hand.

امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات (ایف ڈی اے) نے گمراہ کن ویڈیو پر فارماسوٹیکل کمپنی ایمجن کو وارننگ دی ہے۔ ویڈیو میں کینسر میڈیسن ویکٹی بکس کے فوائد نمایاں کیے گئے، مگر سنگین خطرات نہیں بتائے گئے۔

رائٹرز کے مطابق یہ میڈیسن بڑی آنت اور مقعد کے بڑھے ہوئے مرحلے کے کینسر میں استعمال ہوتی ہے۔ ویڈیو میں ڈرپ کا مختصر دورانیہ اور پہلے سے احتیاطی ادویات کی ضرورت نہ ہونے کو نمایاں کیا گیا۔

ایف ڈی اے کے مطابق ویڈیو میں حفاظتی معلومات شامل نہیں تھیں، حالانکہ دوا پر جلد کے شدید ردعمل سے متعلق نمایاں وارننگ درج ہے۔ اس سے پھیپھڑوں کی بیماری، گردوں کی ناکامی اور ڈرپ کے دوران جان لیوا ردعمل بھی ہوسکتا ہے۔ رسولی کے ٹیسٹ سے متعلق شرائط اور استعمال کی حدود بھی واضح نہیں کی گئیں۔

ادارے نے گمراہ کن تشہیر روکنے اور 15 دنوں میں جواب دینے کی ہدایت کی۔ کمپنی سے ویڈیو کے ناظرین تک درست معلومات پہنچانے کے لیے اصلاحی پیغامات بھی تجویز کرنے کو کہا گیا۔ مسائل دور نہ کرنے پر دوا کی ضبطی یا عدالتی حکمِ امتناع سمیت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیزومیٹ ناک کے سپرے کا ایک بیچ جعلی قرار، ڈریپ الرٹ جاری

Leave a Reply

Most Popular