Vinkmag ad

فون سے تصاویر اور سکرین شاٹس لینا یادداشت متاثر کرسکتا ہے، تحقیق

Phone photography, screenshots, memory, digital distraction, cognitive function, and memory research

ماہرین کے مطابق فون سے کسی چیز کی تصویر یا سکرین شاٹ لینا اسے یاد رکھنے کی صلاحیت متاثر کر سکتا ہے۔ امریکی تحقیق میں ایسی چیزوں کی تفصیلات شرکا کو بعد میں نسبتاً کم یاد رہیں۔

بنگہیمٹن یونیورسٹی کے محققین نے تجربات میں شرکا کو مختلف فن پارے دکھائے۔ بعض کو صرف دیکھنے، جبکہ بعض کو ان کی تصویر یا سکرین شاٹ لینے کو کہا گیا۔ بعد میں یادداشت جانچنے پر تصویر یا سکرین شاٹ لینے والے شرکا کو تفصیلات نسبتاً کم یاد رہیں۔ سکرین شاٹ لینے کی صورت میں یہ اثر زیادہ نمایاں تھا۔

محققین کے مطابق ممکن ہے معلومات فون میں محفوظ کرنے پر ذہن انہیں یاد رکھنے پر کم توجہ دے۔ تاہم بعد میں محفوظ تصاویر دیکھنے سے معلومات یاد کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تحقیق میموری اینڈ کاگنیشن میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کولین سی-11 پی ای ٹی سکین: دوبارہ ہونے والے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

Read Next

ہارٹ فیلیئر کی مخصوص دوا سے ہسپتال داخلے کا خطرہ 25 فیصد کم، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular