Vinkmag ad

کولین سی-11 پی ای ٹی سکین: دوبارہ ہونے والے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

Patient undergoing a Choline C-11 PET scan to detect recurrent prostate cancer and other fast-growing cells in the body

کولین سی-11 پی ای ٹی سکین (Choline C-11 PET scan) میں وٹامن کولین کی ریڈیو ایکٹو شکل بطور ٹریسر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے جسم میں تیزی سے بڑھنے والے خلیوں، بشمول کینسر سیلز کا پتا لگایا جاتا ہے۔

کیوں کیا جاتا ہے

زیادہ تر صورتوں میں یہ ٹیسٹ علاج کے بعد دوبارہ ہونے والے پروسٹیٹ کینسر کی نشاندہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اگر دوسرے امیجنگ ٹیسٹ کینسر کی جگہ معلوم نہ کر سکیں تو یہ سکین کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ہائپر پیرا تھائیرائیڈزم ، یعنی ضرورت سے زیادہ فعال پیرا تھائیرائیڈ گلینڈز کی نشاندہی میں بھی مفید ثابت ہوا ہے۔

خطرات

کولین سی-11 پی ای ٹی سکین محفوظ امیجنگ ٹیسٹ ہے۔ تاہم دیگر ٹیسٹوں کی طرح اس کے بھی کچھ خطرات ہو سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

٭ بازو میں ریڈیو ایکٹو ٹریسر لگانے کی جگہ پر معمولی ری ایکشن

٭ ریڈیو ایکٹو ٹریسر سے الرجک ردعمل

٭ ٹریسر سے خارج ہونے والی تابکاری سے سامنا

٭ فالس نیگیٹو رزلٹ، یعنی کینسر موجود ہو لیکن ٹیسٹ اس کی نشاندہی نہ کر سکے

٭ فالس پازیٹو رزلٹ، یعنی سکین میں کوئی چیز کینسر جیسی دکھائی دے لیکن مزید ٹیسٹوں سے کینسر کی تصدیق نہ ہو

طریقہ کار

٭ ٹیسٹ سے چند گھنٹے قبل آپ کو کھانا بند کرنے اور پانی زیادہ پینے ک ہدایت کی جا سکتی ہے

٭ بازو کی رگ میں ریڈیو ایکٹو ٹریسر انجیکٹ کیا جاتا ہے

٭ انجیکشن کے بعد پی ای ٹی سکین کیا جاتا ہے۔ سکین کے دوران مریض ایک میز پر لیٹتا ہے، جو آہستہ آہستہ امیجنگ مشین کے درمیانی حصے میں داخل ہوتی ہے۔ اس دوران مشین جسم کی تصاویر بناتی ہے

٭ اکثر یہی مشین بیک وقت سی ٹی سکین بھی کرتی ہے۔ بعض اوقات یہ ٹیسٹ ایسی مشین سے کیا جاتا ہے، جو ایم آر آئی تصاویر بھی بناتی ہے

٭ آپ کو جلد از جلد مثانہ خالی کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ اس سے ریڈیو ایکٹو ٹریسر کو جسم سے خارج کرنے میں مدد ملتی ہے

نتائج

٭ یہ سکین جسم میں ان مقامات کو ظاہر کرتا ہے، جہاں ریڈیو ایکٹو ٹریسر زیادہ جذب ہوا ہو۔ ایسے مقامات پر کینسر یا کوئی دوسری ایسی کیفیت ہو سکتی ہے، جس میں خلیے تیزی سے بڑھتے ہیں۔ تصدیق کے لیے بعض اوقات مزید امیجنگ ٹیسٹ یا پروسیجرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا کولین سی-11 پی ای ٹی سکین کے ساتھ سی ٹی یا ایم آر آئی بھی کی جا سکتی ہے؟

جی ہاں، اسے سی ٹی یا ایم آر آئی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ مشترکہ تصاویر سے مطلوبہ خلیوں کے درست مقام کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے۔

کیا ٹریسر زیادہ جذب ہونے کا مطلب لازماً کینسر ہے؟

نہیں۔ ٹریسر ایسی دوسری کیفیات میں بھی زیادہ جذب ہو سکتا ہے، جن میں خلیے تیزی سے بڑھتے ہیں۔ حتمی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کیا کولین سی-11 پی ای ٹی سکین پیرا تھائیرائیڈ کے مسائل میں بھی استعمال ہو سکتا ہے؟

سٹڈیز کے مطابق یہ زیادہ فعال پیرا تھائیرائیڈ گلینڈز کی نشاندہی میں مدد دے سکتا ہے، خاص طور پر جب دوسرے امیجنگ ٹیسٹ مؤثر نہ ہوں۔

ٹیسٹ کے بعد جلد مثانہ خالی کرنے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے؟

اس سے ریڈیو ایکٹو ٹریسر کو جسم سے خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مثانے سے 3.1 کلوگرام پتھری نکالنے کا ممکنہ عالمی ریکارڈ

Read Next

فون سے تصاویر اور سکرین شاٹس لینا یادداشت متاثر کرسکتا ہے، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular