سائنس دانوں نے روشنی سے چلنے والے انتہائی چھوٹے روبوٹ تیار کیے ہیں۔ یہ بیکٹیریا کو پکڑ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں۔
جرمنی کی جولیئس میکسیملین یونیورسٹی ورزبرگ کے محققین کے تیار کردہ روبوٹ ایک مائیکرو میٹر سے بھی چھوٹے ہیں۔ یہ انسانی بال کے قطر سے تقریباً 50 گنا چھوٹے بتائے گئے ہیں۔
محققین روشنی کی مدد سے ان روبوٹس کی حرکت اور سمت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ 90 ڈگری تک تیز موڑ لے کر انتہائی چھوٹی جگہوں میں حرکت کر سکتے ہیں۔
تجربات میں روبوٹس نے بیکٹیریا کو پکڑ کر دوسری جگہ منتقل کیا اور مطلوبہ مقام پر چھوڑ دیا۔ محققین کے مطابق یہ صلاحیت خوردبینی سطح پر اشیا کی منتقلی کے نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔
مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی بیکٹیریا کے مطالعے، طبی تحقیق اور انتہائی چھوٹے پیمانے پر مواد منتقل کرنے میں استعمال ہو سکتی ہے۔
Tags: نینو روبوٹ