Vinkmag ad

پیری مینوپاز

sad depressed woman during perimenopause

پیری مینوپاز، مینوپاز سے پہلے کا مرحلہ ہے جس میں جسم ماہواری کا عمل روکنے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے۔ یہ عموماً 40 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتا ہے، تاہم بعض خواتین میں 30 یا 50 سال کی عمر کے بعد بھی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ مسلسل 12 ماہ تک ماہواری نہ آئے تو پیری مینوپاز ختم ہو جاتا ہے اور مینوپاز کا آغاز ہو جاتا ہے۔

علامات

پیری مینوپاز کے دوران یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

٭ ماہواری میں بے قاعدگی

٭ اچانک شدید گرمی لگنا اور پسینہ آنا

٭ نیند کی خرابی

٭ مزاج میں تبدیلی

٭ اندام نہانی میں خشکی

٭ جنسی تعلق کے دوران درد

٭ پیشاب کرتے وقت جلن ہونا

٭ بار بار پیشاب آنا یا بے اختیار خارج ہونا

٭ ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھراپن

٭برے کولیسٹرول میں اضافہ

وجوہات

پیری مینوپاز کی بنیادی وجہ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمونز کی کمی یا زیادتی ہے۔ زیادہ ترعلامات ایسٹروجن کی کمی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں۔

خطرے کے عوامل

مینوپاز کا عمل قدرتی ہوتا ہے تاہم کچھ خواتین میں یہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتا ہے۔ یہ عوامل اس کے امکانات بڑھاتے ہیں:

٭ تمباکو نوشی

٭ فیملی ہسٹری

٭ کینسر کا علاج

٭ ہسٹریکٹومی (یوٹرس نکالنے کی سرجری)

٭ تھائی رائیڈ کی بیماری، ریمیٹائیڈ آرتھرائٹس اور دیگر مدافعتی بیماریاں

پیچیدگیاں

پیری مینوپاز کے دوران ماہواری میں بے قاعدگی عام ہے۔ اگر یہ علامات ہوں تو ڈاکٹر کو دکھائیں:

٭ معمول سے بہت زیادہ خون آئے

٭ ماہواری سات دن سے زیادہ جاری رہے

٭ ماہواری کے درمیان وقفہ 21 دن سے کم ہو جائے

٭ مسلسل 12 ماہ ماہواری بند رہنے کے بعد دوبارہ خون آنے لگے

تشخیص

پیری مینوپاز کی تشخیص کے لیے کوئی ایک مخصوص ٹیسٹ موجود نہیں۔ ڈاکٹر عموماً عمر، ماہواری کی ہسٹری اور علامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہارمون کے ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

علاج

اگرعلامات روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہوں تو ادویات تجویز کی جا سکتی ہیں۔ ان میں ہارمون تھیراپی، اینٹی ڈپریسنٹس اور دیگر کچھ ادویات شامل ہیں جو مختلف علامات کو کم کرتی ہیں۔

علاج کا انتخاب علامات، مجموعی صحت اور ماہواری کی ہسٹری کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، اس لیے دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کریں۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا پیری مینوپاز کے دوران حمل ٹھہر سکتا ہے؟

جی ہاں۔ جب تک ماہواری جاری ہو حمل ٹھہرنے کا امکان ہوتا ہے۔

کیا ہر خاتون میں پیری مینوپاز کی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں؟

نہیں۔ علامات کی نوعیت اور شدت ہر خاتون میں مختلف ہو سکتی ہے۔

کیا پیری مینوپاز کی تشخیص کے لیے ہارمون ٹیسٹ ضروری ہے؟

نہیں۔ ڈاکٹر عموماً عمر، ماہواری کی ہسٹری اور علامات کی بنیاد پر تشخیص کرتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہارمون ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور کے لیے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=ob-gyne

Vinkmag ad

Read Previous

آٹو امیون پینکریاٹائٹس: مدافعتی نظام سے لبلبے کی سوزش

Read Next

Heart Valve Disease

Leave a Reply

Most Popular