خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد سرکاری طبی مراکز غیر فعال ہیں۔ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستروں کی بھی شدید کمی ہے۔ یہ تفصیلات مشیر صحت نگار جوہر نے پشاور میں ایک بریفنگ کے دوران بتائیں۔
این این آئی کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں 18,432 بیڈز دستیاب ہیں، جبکہ ضرورت تقریباً 64,000 بیڈز کی ہے۔ صوبے کی 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8,024 ڈاکٹر دستیاب ہیں۔
نگار جوہر نے بتایا کہ ہسپتالوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام کی خامیاں دور کی جائیں گی۔
Tags: خیبر پختونخوا