Vinkmag ad

جنریشن ایکس میں موٹاپے اور ذیابیطس کی شرح زیادہ، تحقیقی رپورٹ

Blood glucose meter, measuring tape, and sugar cubes illustrating a report on obesity and diabetes in Generation X.

جنریشن ایکس میں ادھیڑ عمری کے دوران موٹاپا اور ذیابیطس پچھلی نسل کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔ یہ بات یونیورسٹی کالج لندن کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق جنریشن ایکس کے 32 فیصد شرکا موٹاپے کا شکار تھے۔ بیبی بومرز کہلانے والی پچھلی نسل میں اسی عمر میں یہ شرح 26 فیصد تھی۔ دونوں گروپوں میں بالترتیب 9 اور 6 فیصد شرکا نے بتایا کہ ان میں ذیابیطس تشخیص ہوئی۔

ریسرچرز نے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں 1970 کے ایک ہی ہفتے میں پیدا ہونے والے افراد کا جائزہ لیا۔ تقریباً 8,000 شرکا نے 2021 سے 2024 کے دوران اپنی صحت سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس وقت ان کی عمر 50 سال سے کچھ زیادہ تھی۔ ان کا موازنہ 1958 میں پیدا ہونے والے افراد سے کیا گیا، جو 2008 میں 50 سال کے تھے۔

جنریشن ایکس کے 41 فیصد شرکا نے اپنی صحت بہترین یا بہت اچھی قرار دی۔ پچھلی نسل میں یہ شرح 50 فیصد تھی۔ جنریشن ایکس کے 26 فیصد شرکا نے اپنی صحت اوسط یا خراب بتائی۔

شرکا نے زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت صحت کو دی۔ انہوں نے صحت کی اہمیت کو 10 میں سے 9.3 نمبر دیے، جبکہ زیادہ پیسہ ہونے کو 6.1 نمبر ملے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دیہی علاقوں میں جعلی ادویات اور ویکسین، ڈریپ کی نگرانی پر سوالات

Read Next

خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد سرکاری طبی مراکز غیر فعال

Leave a Reply

Most Popular