Vinkmag ad

بڑھاپے میں موٹاپا

بڑھاپے میں موٹاپا

میں ایک 60سالہ بزرگ خاتون ہوں۔ مجھے ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کی شکایت ہے۔میرے لیے اس عمر میں ورزش کرنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے چاہتی ہوں کہ آپ مجھے کھانے کے متعلق کچھ ایسی ہدایات دیں جس سے میرا بلڈ پریشر کنٹرول ہو جائے اور وزن بھی گھٹ جائے۔ (فریدہ خوشحال، مردان)

آپ کھانے کی مقدار میں کمی کیجئے اور اپنی عملی سرگرمیاں بڑھا دیجئے۔ آپ کی عمرمیں ورزش کرنا اتنا مشکل نہیں جتنا ہم لوگ سمجھتے ہیں۔ کوشش کیجئے کہ دن میں کم از کم آدھا گھنٹہ ضرورپیدل چلیں۔ آغاز میں دن میں تین دفعہ 10,10 منٹ کے لیے چہل قدمی کیجئے اوراس کا دورانیہ رفتہ رفتہ بڑھاتی جائیے۔ پانی کم ازکم 8 سے10 گلاس ضرورپیجئے تاکہ وہ فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرسکے۔ کھانے سے پہلے پانی پئیں تاکہ کھانا کم کھایا جائے۔ اس کے علاوہ

٭کم از کم دو گلاس پانی یا کم کیلوریزوالا کوئی سوپ کھانے سے پہلے ضرورپیجئے۔

٭نمک کا استعمال کم ازکم کیجئے۔

٭ایک ہی بار زیادہ کھانے کی بجائے اسے چھ سے آٹھ مرتبہ چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹ کر کھائیے۔

٭پھلوں کو سنیک اورمٹھائی کے نعم البدل کے طورپرکھائیے۔

٭ناشتہ ضرور کیجئے۔

٭چینی، تلی ہوئی چیزیں، سافٹ ڈرنکس، جوسز حتیٰ کہ فریش جوسز سے بھی پرہیز کیجئے۔

٭کھانوں میں ایک یا دو چائے کے چمچ سے زیادہ تیل استعمال نہ کیجئے۔

٭کیلوریز کی مقدار کم کر کے ہفتے میں ڈیڑھ سے ایک پونڈ وزن گھٹانے کی کوشش کیجئے۔

٭غذائیت سے بھرپور متوازن غذا کھانے کی کوشش کیجئے جس میں گوشت، پھل، سبزی، روٹی، دالیں، انڈے ،دودھ غرضیکہ ہر چیز مناسب مقدارمیں شامل ہو۔

obesity in older age, elderly , obesity, buzurgon mai motapa

Vinkmag ad

Read Previous

جمائی کیوں آتی ہے؟

Read Next

زیتون کا تیل‘ ٹرانس فیٹ کب بنتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular