Vinkmag ad

زیتون کا تیل‘ ٹرانس فیٹ کب بنتا ہے؟

ہم اکثر سنتے ہیں کہ کوئی چیز فرائی کرنے کے لئے جب زیتون کے تیل کو بہت زیادہ گرم کیا جاتا ہے تو یہ’’ ٹرانس فیٹس‘‘ میں بدل جاتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ آئیے جانتے ہیں

چکنائیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں اور یہ قسمیں جسم پر مختلف طریقے سے اثرانداز ہوتی ہیں۔ نباتاتی چکنائیوں میں پولی اَن سیچوریٹڈ اور مونو اَن سیچوریٹڈ جیسی چکنائیاں کولیسٹرول میں براہ راست اضافہ نہیں کرتیں۔ ٹرانس فیٹس چکنائی کی ایسی قسم ہے جو خون کی نالیوں کی دیواروں سے چپک کر ان کو تنگ کر دیتی ہے۔

اس چکنائی پر فائبر کی تہہ جمنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث خون کی نالیاں مزید تنگ ہو جاتی ہیں۔ یوں خون کی سپلائی متاثر ہونے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

زیتون کا تیل صحت بخش ہے اوریہ صرف اسی صورت میں ٹرانس فیٹس میں تبدیل ہوتا ہے جب ایک ہی تیل کو بار بار تیز آنچ پر گرم کیا جائے۔ ایسا کرنا تیل کی دوسری قسموں کو بھی مضر صحت بنا دیتا ہے۔ اگر آپ زیتون کے تازہ تیل میں کچھ فرائی کر تے ہیں تو یہ صحت کے لئے قطعاً مضر نہیں ہے۔ اس کے صحت بخش اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اسے زیادہ پکانے سے اجتناب کریں اورسلاد وغیرہ میں ڈریسنگ کے لئے بھی استعمال کریں۔

does olive oil turn into trans fat, olive oil kab trans fat mai tabdeel hota hai

Vinkmag ad

Read Previous

بڑھاپے میں موٹاپا

Read Next

ذائقے پر صحت کو ترجیح دیں

Leave a Reply

Most Popular