Vinkmag ad

انٹرنیشنل اوبیسیٹی کانفرنس: موٹاپا صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار

Close-up of an obese man, highlighting risks of obesity and need for healthy lifestyle

پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نواب شاہ میں دوسری انٹرنیشنل اوبیسیٹی کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ماہرین اور میڈیکل طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں موٹاپے کی بڑھتی شرح، اسباب، اثرات اور علاج پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

کانفرنس میں بیریاٹرک سرجری، ادویات سے علاج، اور ہارمونل عوامل پر لیکچرز دیے گئے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش موٹاپے کو کافی حد تک کنٹرول کر سکتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ موٹاپا اب صرف جسمانی خد و خال کا مسئلہ نہیں رہا۔ یہ ذیابیطس، دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر سمیت متعدد مسائل کی بنیادی وجہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں موٹاپے کی بڑے اسباب فاسٹ فوڈ کا بڑھتا رجحان، غیر صحت مند عادات اور آگاہی کی کمی ہیں۔

شرکاء نے اوبیسیٹی کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور اسے انتہائی مؤثر قرار دیا۔ ماہرین نے حکومت، طبی اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام میں صحت مندانہ عادات کو فروغ دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چیچک کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے ہیرو ڈاکٹر ولیم فوگے کا انتقال

Read Next

نوزائیدہ بچوں کے لیے شہد سنگین خطرہ، ماہرین اطفال کی وارننگ

Leave a Reply

Most Popular