دنیا سے چیچک کے خاتمے کی مہم کے مرکزی کردار ڈاکٹر ولیم فوگے 89 برس کی عمر میں اٹلانٹا میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ٹاسک فورس فار گلوبل ہیلتھ کی بنیاد رکھی، اور ورلڈ ہیلتھ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
1960 کی دہائی میں ڈاکٹر ولیم فوگے نے “رِنگ کنٹینمنٹ” حکمت عملی وضع کی۔ اس میں ہر مریض کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے والوں کو ویکسین دی جاتی تھی۔ یہ طریقہ کامیاب رہا۔ وائرس سے براہِ راست متاثر ہونے والا آخری شخص 977 میں صومالیہ میں رپورٹ ہوا۔ 1980 میں عالمی ادارہ صحت نے بیماری کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا۔
فوگے 12 مارچ 1936 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف واشنگٹن سے میڈیکل ڈگری اور ہارورڈ سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کیا۔ وہ 1977 سے 1983 تک سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رہے۔ بعد ازاں انہوں نے کارٹر سینٹر اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں عالمی صحت کے معاملات کی قیادت کی۔