Vinkmag ad

نوزائیدہ بچوں کے لیے شہد سنگین خطرہ، ماہرین اطفال کی وارننگ

A mother feeding a small baby honey, highlighting the health risks of honey for infants under one year

2012 کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15.6 فیصد نوزائیدہ بچوں کو ماں کے دودھ سے پہلے شہد دیا گیا۔ سٹڈی کے مطابق یہ روایت زیادہ تر بزرگ افراد انجام دیتے ہیں۔ ماہرین امراض اطفال کے مطابق یہ نوزائیدہ بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد نہ دیا جائے۔

امریکی سی ڈی سی کے مطابق شہد میں موجود بعض اجزاء بچوں میں انفینٹ بوٹولزم پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک جان لیوا بیماری ہے جو اعصابی مسائل اور شدید طبی پیچیدگیوں کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے بچوں میں متلی، الٹی اور کھانے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ اسے آنتوں کے مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ اس لیے چھ ماہ تک بچوں کو صرف ماں کا دودھ دینا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے شہد بالعموم محفوظ اور صحت بخش ہوتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

انٹرنیشنل اوبیسیٹی کانفرنس: موٹاپا صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار

Read Next

ہیموگلوبن کی کم مقدار

Leave a Reply

Most Popular