وٹامن ڈی سکریننگ

وٹامن ڈی کی اہمیت
وٹامن ڈی چربی میں حل پذیر (fat soluble) وٹامن ہے جو جسم میں کیلشیم اور فاسفورس کوجذب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں جن میں سے ایک خوراک اور دوسرا سورج کی شعاعیں ہیں۔
سورج کی شعاعوں سے وٹامن ڈی کی ایک بہت بڑی مقدار حاصل ہوتی ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ سورج کی روشنی ہماری جلدپر براہ ِراست پڑ رہی ہو۔ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعیں جلد پر پڑتے ہی یہ وٹامن تیار ہونا شروع ہو سکتا ہے۔
جہاں تک خوراک کا تعلق ہے تو انڈے کی زردی، مچھلی کے جگر کا تیل (fish liver oil)،کلیجی اوردودھ اسے حاصل کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔
سرد جگہوں پررہائش، نامناسب خوراک اور ایسی بیماریاں اس وٹامن کی کمی کا باعث بن سکتی ہیں جن کی موجودگی میں خوارک ہضم نہیں ہوتی۔ ایسے افراد کو وٹامن ڈی کی سکریننگ ضرور کروانی چاہئے۔

کمی کی علامات
وٹامن ڈی کی کمی کی کوئی واضح علامات نہیں ہوتیں‘ تاہم اس کی کمی کے شکار افراد اکثر جسمانی کمزوری اور ہڈیوں، پٹھوں یا جوڑوں میں درد رہنے کی شکایت کرتے ہیں۔ خواتین‘ خصوصاً حاملہ خواتین میں اس وٹامن کی زیادہ کمی پائی جاتی ہے۔ ایک لمبے عرصے تک اس کی کمی متعدد مسائل کو جنم دے سکتی ہے لہٰذا ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورے کے بعد سکریننگ ضرور کروا لینی چاہئے۔
جو افراد ڈاکٹری مشورے کے بغیر خود ہی کیلشیم کی دوائیں لینے لگتے ہیں‘ انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلشیم کو جذب کرنے کے لیے جسم کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وٹامن ڈی نہ ہو تو کیلشیم کی گولی کا اثر زائل ہو جاتاہے۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ ہمیشہ ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ہی کوئی سپلیمنٹ لیا جائے۔

سکریننگ
وٹامن ڈی کے لیے متعدد ٹیسٹ موجود ہیں مگر -25 ہائیڈروکسی وٹا من ڈی (25-Hydroxy Vitamin D) ٹیسٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔ یہ خاص ٹیسٹ جسم میں موجود وٹامن ڈی کے ذخیرے کے بارے میں آگاہی دیتا ہے۔ یہ ایک سادہ سا بلڈٹیسٹ ہے جس کے لیے خالی پیٹ ہونے سمیت کسی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی رپورٹ چھ گھنٹے کے اندر مل جاتی ہے۔

رپورٹ کیسے پڑھیں
وٹامن ڈی کی رپورٹ پڑھنا بالکل مشکل نہیں۔ اس وٹامن کی کچھ سطحیں (levels) ہیں۔
اگر وٹامن ڈی 20 نینوگرام فی ملی لیٹر(20ng/ml) سے کم پایا جائے تو وٹامن ڈی کی کمی (deficiency) کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر یہ21 نینو گرام فی ملی لیٹر(21ng / ml) سے29 نینو گرام فی ملی لیٹر (29ng/ml) ہو تو یہ ناکافی وٹامن ڈی (insufficient)کہلائے گا۔ اس سے مرادیہ ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں‘ البتہ یہ ناکافی ہے اورصورت حال کمی کی جانب جا رہی ہے۔ اگر یہ 150نینوگرام فی ملی لیٹر(150ng/ml) سے زیادہ ہو تو اسے مضرِصحت (Intoxicant)کہا جاتا ہے۔ ایک صحت مند انسان میں وٹامن ڈی کی مقدار29 نینو گرام فی ملی لیٹرسے150ملی گرام فی ملی لیٹرہونی چاہئے۔
وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے کے لیے کسی کی دیکھا دیکھی انجیکشن مت پئیں اورنہ ہی ایک آدھ ماہ علاج کروا کر یہ سمجھ بیٹھیںکہ کمی پوری ہو گئی ہے۔ نہ تو کبھی خود علاجی کریں اور نہ ہی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیراپنا علاج چھوڑیں۔ یاد رکھیںکی اس کی زیادتی پتھری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جلد پر جھریاں

Read Next

کان‘ ناک اور گلا

Most Popular