Vinkmag ad

تھکاوٹ کی شدت جانچنے کے لیے چارٹ

سوتے ہوئے سانس میں رکاوٹ یا خلل کو سلیپ اپنیا کہتے ہیں۔ یہ نیند کے عام مسائل میں سے ایک ہے۔ اس کے شکار افراد کی نیند پوری نہیں ہوتی نتیجتاً انہیں اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں مشکل ہوتی ہے اور تھکاوٹ کا سامنا رہتا ہے۔ ماہرین صحت کی جانب سے تھکاوٹ کی شدت جانچنے کے لیے چارٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے آپ تھکاوٹ کی سطح کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

تھکاوٹ کی شدت جانچنے والا چارٹ

تھکاوٹ کی شدت جانچنے کے لیے چارٹ میں دیے گئے بیانات کو پڑھیں۔ پھر اتفاق یا عدم اتفاق کے نمبر کی نشاندہی کریں۔

پچھلے ہفتے کے دوران میں نے یہ محسوس کیا ہے متفق نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔متفق
تھکاوٹ کے وقت کسی بھی کام میں رغبت اور تحریک(motivation) کم ہوتی ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1
تھکاوٹ میرے کام،گھریلو ذمہ داریوں اور سماجی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1
تھکاوٹ اکثر میرے لئے مسائل کا باعث بنتی ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1
میری غیر فعالیت کی تین بڑی وجوہات میں سے ایک تھکاوٹ ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1
جسمانی تھکاوٹ مجھے میری ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا نہیں کرنے دیتی۔ 7 6 5 4 3 2 1
میری تھکاوٹ میرے روزانہ کے اہداف میں رکاوٹ بنتی ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1
تھکاوٹ میری روزمرہ سرگرمیوں کو متاثر کررہی ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1
میں بغیر کچھ کئے تھک جاتا ہوں۔ 7 6 5 4 3 2 1
ورزش مجھے تھکا دیتی ہے۔ 7 6 5 4 3 2 1

اوپر دیئے گئے سوالات کے جوابات دینے کے بعد تمام نمبروں کو جمع کر لیں۔ حاصل جمع 36 یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کو ایسی تھکاوٹ ہے جس کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔ یہ 36 سے کم ہے تو آپ تھکاوٹ کے کا شکار نہیں ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چھوٹے سر والے بچے

Read Next

سروائیکل کینسرکیا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular