Vinkmag ad

زچگی کے بعد کی ورزشیں

بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ کے تقریباً سارے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں۔اگر انہیں مضبوط نہ بنایاجائے تو خواتین کو کمر کے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ ورزشیں پٹھوں کے لیے مفید ہیں اوریہ زچگی کے فوراً بعد ہی شروع کرنا ہوتی ہیں۔ ان ورزشوں کوروزانہ دن میں تین مرتبہ کر یں اور دو مہینے تک جاری رکھیں۔

دوسرے دن کی ورزشیں
نمبر1۔ بستر پرسیدھی لیٹ جائیں۔دونوں گھٹنوں کو موڑتے ہوئے اوپر اٹھائیںاور پاﺅں کو بستر پر رکھیں ۔ ناک کے ذریعے گہراسانس لیں جس سے پیٹ کے پٹھے اوپر ہوتے ہوئے محسوس ہوں۔اس کے بعد منہ کے ذریعے سانس باہر نکالیں جس سے پیٹ کے پٹھے اندر کو کھنچتے محسوس ہوں ۔ یہ ورزش 10 مرتبہ کریں۔


نمبر2۔سیدھی لیٹ کر ٹانگیں سیدھی کرلیں ۔ پاﺅں کو نیچے کی طرف دبائیں اور اس دوران صرف ٹخنے کوحرکت دیتے ہوئے 10 مرتبہ دونوں پاﺅں کو گول دائرے کی شکل میں باری باری دونوں سمتوں میں گھمائیں۔


نمبر3۔ سیدھی لیٹ کر ٹانگوں کو سیدھا کریں اور پاﺅں کو اس طرح رکھیں کہ ان دونوں کے درمیان ایک انچ کا فاصلہ ہو۔ مثانے کے پٹھوں کو مضبوط کریں( جیسے آپ پیشاب کو روک کر رکھتے ہیں) ۔انہیں مضبوطی سے کھینچیں اور پھر چھوڑدیں۔اسے دو دفعہ کریں۔

 نمبر4۔ سیدھی لیٹ کر دونوں گھٹنوں کواوپر کی طرف موڑیں ۔پیٹ کے پٹھوں کو اندر کی طرف کھینچیں اور ٹانگوں کو 20 مرتبہ دونوں جانب حرکت دیں۔

 

تیسرے دن کی ورزشیں


1۔سیدھی حالت میں لیٹیںاوردونوں گھٹنوں کوبائیں جانب موڑیں۔ہاتھوں کو اپنے اطراف میں سیدھا کر لیں اور پیٹ کے پٹھوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔
2۔پہلے والی حالت میں ہی لیٹے ہوئے گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھ کر دونوں گھٹنوں سے تکیے کو اندر کی جانب دبائیں۔ دونوں ورزشوں کودن میں10مرتبہ کریں۔

 

چوتھے دن کی ورزشیں
نمبر 1۔سیدھی کھڑی ہوں اور اپنے پنجے پر سارا وزن ڈالتے ہوئے پاﺅں کی ایڑی اٹھائیں۔ اس دوران پیٹ کے پٹھے اندر کی طرف کھنچیں اور یہ عمل 10مرتبہ کریں۔

 

پانچویں دن کی ورزشیں
نمبر1۔ کرسی کو پکڑتے ہوئے کھڑے ہوں اورپیٹ کے پٹھوں کو اندر کی طرف کھینچتے ہوئے اپنی دائیں ٹانگ کو ایک دفعہ پیچھے لے کر جائیں اور پھر آگے لے کر آئیں۔ یہی عمل دوسری ٹانگ پربھی دہرائیں۔یہ ورزش 10مرتبہ کریں۔

نمبر2۔ دونوں کندھوں کو کانوں کی طرف اٹھائیں اورساتھ ہی انہیں 10مرتبہ آگے اور پیچھے گھمائیں۔

 

چند احتیاطیں
٭سوجن،دردیا زخم میں سے خون رس رہا ہوتو یہ ورزشیں نہ کریں۔
٭بھاری کام مت کریں۔
٭زیادہ سڑھیاں مت چڑھیں۔
٭ٹانگیں لٹکاکر مت بیٹھیںاورہمیشہ پاﺅں کے نیچے سہارا استعمال کریں۔
٭جھکنے والے کاموں سے گریز کریں۔
٭دودھ پلاتے وقت کمر کے پیچھے تکیہ رکھیں اور ایک تکیہ اپنی ٹانگوں پر رکھ کر اس پر بچے کو لٹاکر دودھ پلائیں۔
٭ورزشیں دن میں دومرتبہ لازماً کریں۔
٭جب بھی زمین پر بیٹھیں تو ٹانگیں موڑ کر بیٹھیں۔مڑے بغیر سیدھی کھڑی نہ ہوں۔

Vinkmag ad

Read Previous

غیرمعمولی چیلنجوں پر غیرمعمولی ردعمل کی ضرورت

Read Next

سبز چائے مزہ‘ خوبصورتی اور صحت

Leave a Reply

Most Popular