سندھ کابینہ نے کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں 13 منزلہ ایدھی میڈیکل ٹاور کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ 445 بستروں پر مشتمل اس منصوبے پر 17 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔
روزنامہ ڈان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن منصوبے کے لیے 10 ملین ڈالر فراہم کرے گی، جبکہ سندھ حکومت 7 ملین ڈالر گرانٹ دے گی۔
حکومت کی جانب سے یہ رقم مالی سال 2026-27 اور 2027-28 کے دوران جاری کی جائے گی۔ رقم دو برابر اقساط میں جاری ہوگی۔ منصوبے پر عمل درآمد اور سرکاری رقم کے استعمال کی نگرانی کے لیے کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ اس کمیٹی کی سربراہی فیصل ایدھی کریں گے۔ کمیٹی مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔
Tags: ایدھی میڈیکل ٹاور