Vinkmag ad

ٹمپریچر میں کمی سے کارڈیک اریسٹ کا خطرہ زیادہ، تحقیق

Cold temperature, cardiac arrest, low temperature, heart health, cardiovascular risk, cold weather, and medical research

ماحول کا ٹمپریچر کم ہونے سے ہسپتال سے باہر دل کی دھڑکن اچانک بند ہونے کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔ یہ واقعات گھر یا کسی دوسری جگہ ہوسکتے ہیں۔ اس کیفیت کو کارڈیک اریسٹ کہا جاتا ہے۔ ہنگری میں ہونے والی ایک تحقیق میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

سائنسی جریدے پبلک ہیلتھ میں شائع تحقیق میں نومبر 2018 سے دسمبر 2023 تک کارڈیک اریسٹ کے 114,830 واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج کے مطابق اوسط درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری کمی کے ساتھ کارڈیک اریسٹ کے واقعات میں 1.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سردیوں میں یہ واقعات گرمیوں کے مقابلے میں 17.8 فیصد زیادہ تھے۔

محققین نے درجہ حرارت کے ساتھ ہوا کی رفتار، فضائی دباؤ، نمی اور ہوا کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے مطابق ایک دن میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے زیادہ گرنے پر کارڈیک اریسٹ کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔

ریسرچرز کے مطابق موسمی معلومات زیادہ خطرے والے دنوں کی نشاندہی میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس سے ایمرجنسی سروسز کو پیشگی تیاری میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار نہ کریں، ماہرین

Read Next

بچوں کو ہیپاٹائٹس سے بچانے کے لیے بروقت ویکسین ضروری، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular