Vinkmag ad

فضائی آلودگی ذہنی صحت کے لیے بھی نقصان دہ، تحقیق

Air pollution فضائی آلودگی, mental health, air quality, psychological health, pollution exposure, mental well-being, and research findings

فضائی آلودگی صرف جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ ذہنی صحت کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ ایک بین الاقوامی تحقیق میں آلودہ ہوا کا زیادہ سامنا کرنے والوں میں خودکشی کا خطرہ زیادہ پایا گیا ہے۔

کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ کے سائنس دانوں نے 29 تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق ہوا میں موجود باریک ذرات اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کا زیادہ سامنا کرنے والوں میں خودکشی کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔ مزید 16 تحقیقات کے جائزے میں سلفر ڈائی آکسائیڈ، اوزون اور شور کی آلودگی کے ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات بھی سامنے آئے۔

رائل کالج آف سائیکاٹرسٹس کے ماہرین کے مطابق تحقیق میں آلودگی اور خودکشی کے خطرے کے درمیان تعلق سامنے آیا۔ تاہم یہ ثابت نہیں ہوا کہ فضائی آلودگی براہِ راست اس کا سبب بنتی ہے۔ محققین نے بھی واضح کیا کہ خودکشی کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی۔ معاشی حالات، رہائش اور جسمانی و ذہنی صحت سمیت کئی عوامل اس خطرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

تحقیق جرنل آف ایپیڈیمیالوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

سندھ کابینہ نے ایدھی میڈیکل ٹاور کی تعمیر کی منظوری دے دی

Read Next

اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار نہ کریں، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular