Vinkmag ad

ہڈیوں کی کمزوری، ڈریپ نے کم قیمت دوا رجسٹر کر لی

Two prefilled denosumab 60 mg/mL injection syringes for osteoporosis treatment.

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ہڈیوں کی کمزوری کے علاج کے لیے نئی بائیوسیمیلر دوا رجسٹر کر لی ہے۔ اس پیش رفت سے مریضوں کو نسبتاً کم قیمت پر جدید علاج کی فراہمی متوقع ہے۔

بائیوسیمیلر ادویات پہلے سے منظور شدہ حیاتیاتی ادویات سے انتہائی مشابہ ہوتی ہیں۔ دونوں کی افادیت اور محفوظ ہونے میں کوئی اہم فرق نہیں ہوتا۔ تاہم یہ عموماً کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔

روزنامہ ڈان، اور بزنس ریکارڈر کے مطابق ڈینوسوماب (Denosumab) نامی دوا ایبٹ پاکستان نے متعارف کرائی ہے۔ اس کی 60 ملی گرام مقدار آسٹیوپوروسس کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ 120 ملی گرام مقدار کینسر سے وابستہ ہڈیوں کی بعض پیچیدگیوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہیں۔ ان میں تقریباً 72 لاکھ خواتین شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

صنفی شناخت سے ہم آہنگ آواز کے لیے تھراپی اور سرجری

Read Next

انٹرنیٹ کا بے قابو استعمال صحت عامہ کے لیے خطرہ، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular