بلڈ شوگر کی مسلسل مانیٹرنگ سے ذیابیطس کے مریضوں کو بیماری پر قابو پانے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق یہ طریقہ ان مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو انسولین کے بجائے دوسری ادویات استعمال کرتے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق چھ ماہ جاری رہنے والی تحقیق میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے 283 مریض شامل تھے۔ ان میں سے 145 نے مسلسل مانیٹرنگ کے لیے ڈیکس کام جی 7 نامی ڈیوائس استعمال کی۔ باقی 138 مریضوں کا علاج اس ڈیوائس کے بغیر معمول کے مطابق جاری رہا۔
ڈیوائس استعمال کرنے والے مریضوں کا اوسط ایچ بی اے ون سی 8.8 سے کم ہوکر 7.2 فیصد ہوگیا۔ دوسرے گروپ میں یہ شرح 8.7 سے کم ہوکر 8 فیصد ہوئی۔ پہلے گروپ کی بلڈ شوگر دوسرے گروپ کے مقابلے میں روزانہ تقریباً پانچ گھنٹے زیادہ دیر تک مطلوبہ حد میں رہی۔ تحقیق طبی جریدے دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی۔
Tags: ذیابیطس