Vinkmag ad

سردیوں میں پھٹے ہونٹوں سے چھٹکارا کیسے پائیں

ہونٹ چہرے کا ایک پرکشش مگر حساس حصہ ہیں۔ پتلی اور نازک جلد رکھنے والا یہ عضو سردیوں کی خشک اور ٹھنڈی ہوا سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ اس موسم میں یہ پھٹنے یا خشک ہونے لگتے ہیں لہٰذا ان کی دیکھ بھال پرخصوصی توجہ دینی چاہئے۔

ہونٹوں کی دیکھ بھال کے لئے ہدایات

٭باہر جانے سے قبل ایسی لِپ بام لگائیں جس میں سن سکرین شامل ہو۔

٭ہونٹوں کو نم رکھنے کے لئے ان پر بار بار زبان پھیرنے سے اجتناب کریں۔ یہ عمل انہیں مزید خشک کر سکتا ہے۔

٭ہونٹ پھٹ جائیں تو دانتوں یا انگلیوں سے ان کے چھلکے نہ اتاریں۔ اس سے یہ زخمی ہو جاتے ہیں اور ان میں انفیکشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

٭کافور،سفیدہ(eucalyptus) اور مینتھول ہونٹوں کو مزید خشک کر تے ہیں لہٰذا ان اجزاء پر مشتمل بام نہ خریدیں۔

٭ایسی بام لگائیں جس میں پیٹرولیم جیلی، نباتاتی تیل اور گلیسرین شامل ہو۔

لِپ بام-شفانیوز

٭سردیوں میں پیاس کا احساس کم ہوتا ہے تاہم کوشش کرکے پانی اور دیگر مشروبات زیادہ پیئیں۔

٭ہونٹوں کی صحت کے لئے وٹامن اے اہم ہے۔ اسے، مچھلی، گاجر، دودھ سے بنی اشیاء اور خوبانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہونٹوں کے لئے مفید قدرتی اجزاء

٭ایلوویرا جیل میں پانی کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ یہ ہونٹوں کو نم رکھنے کے ساتھ نرم و ملائم بھی بناتی ہے۔

٭گھی موئسچرائزر کا کردار ادا کرتا ہے۔ اسے سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں اور رات بھر چھوڑ دیں۔

٭گلیسرین اور شہد کا آمیزہ بناکر ہونٹوں پر لگائیں اور رات بھر چھوڑ دیں۔ پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے شہد میں شافی اور دافع جراثیم خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

٭ہونٹوں کو گلابی رنگت دینے کے لئے تازہ گلاب کی پتیاں کچے دودھ میں کچھ گھنٹوں کے لئے بھگو ئیں۔ پھر اس دودھ کو دن میں کم از کم دوسے تین مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں۔

٭دودھ کی بالائی اور مکھن بھی قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتے ہیں۔

٭چینی ایک قدرتی سکرب ہے جس سے ہونٹوں کی مردہ جلد صاف کی جا سکتی ہے۔ تھوڑا سا شہد اور چینی مکس کرکے ہونٹوں کا مساج کریں۔ پھرتھوڑی دیر بعد انہیں گرم پانی سے دھو کر بام لگا ئیں۔

٭ناریل کا تیل بھی اس ضمن میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ اسے ہلکا گرم کرکے ہونٹوں کا مساج کریں اوررات بھر کے لئے لگا رہنے دیں۔

lip care in winters, dry lips, chapped lips care, skin care, shifa news, health, phatay huay honton ki care

Vinkmag ad

Read Previous

سانس کا پھولنا: علامات، وجوہات اور علاج

Read Next

فالج کسے کہتے ہیں

Leave a Reply

Most Popular