Vinkmag ad

بون میٹاسٹیسس: کینسر کا ہڈیوں تک پھیل جانا

Female doctor carefully examines a wall-mounted X-ray display showing bone metastasis, assessing cancer spread to the bone

میٹاسٹیسس سے مراد وہ کیفیت ہے جس میں بیماری اپنی اصل جگہ سے جسم کے دوسرے حصے میں پھیل جائے۔ اگر ایسا کینسر کی صورت میں ہو تو اسے میٹاسٹیسس یا میٹاسٹیٹک کینسر کہا جاتا ہے۔ اگر کینسر کے خلیے ہڈی تک پہنچنے کے بعد ایک جگہ تک محدود ہوں تو اسے بون میٹاسٹیسس (bone metastasis) کہتے ہیں۔ اگر یہ پھیلاؤ ایک سے زیادہ ہڈیوں یا کئی مقامات پر ہو تو اسے بون میٹاسٹیسز(bone metastases) کہا جاتا ہے۔

علامات

بعض اوقات ہڈیوں میں کینسر کے پھیلاؤ کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ علامات ظاہر ہوں تو ان میں شامل ہو سکتی ہیں:

٭ ہڈیوں میں درد

٭ ہڈی کا ٹوٹ جانا

٭ خون میں کیلشیم کی مقدار بڑھ جانا، جسے ہائپرکیلسیمیا کہتے ہیں۔ اس سے متلی، قے، قبض اور ذہنی الجھن ہو سکتی ہے

اگر کینسر ریڑھ کی ہڈی تک پھیل جائے تو یہ علامات پیدا ہو سکتی ہیں:

٭ ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کے باعث گردن یا کمر میں درد اور اکڑاؤ

٭ پیشاب کا بے اختیار خارج ہونا

٭ اچانک پیشاب کی شدید حاجت محسوس ہونا

٭ پاخانے کا بے اختیار خارج ہونا

٭ بازوؤں اور ٹانگوں میں کمزوری

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر آپ کو ایسی علامات مسلسل رہیں جو تشویش کا باعث ہوں تو ڈاکٹر یا کسی دوسرے طبی ماہر سے رجوع کریں۔ اگر ماضی میں آپ کا کینسر کا علاج ہو چکا ہے تو اپنی طبی ٹیم کو اپنی بیماری کی تاریخ اور موجودہ علامات کے بارے میں ضرور آگاہ کریں۔

وجوہات

ابھی یہ واضح نہیں کہ بعض اقسام کے کینسر جگر یا دیگر اعضا کے بجائے ہڈیوں تک کیوں پھیلتے ہیں۔

خطرے کے عوامل

بعض اقسام کے کینسر میں ہڈیوں تک پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، جن میں شامل ہیں:

٭ چھاتی کا کینسر

٭ پروسٹیٹ کا کینسر

٭ گردے کا کینسر

٭ پھیپھڑوں کا کینسر

٭ لمفوما

٭ میلانوما

٭ ملٹی پل مائیلوما

٭ تھائرائیڈ کا کینسر

تشخیص

ہڈیوں میں کینسر کے پھیلاؤ کی تشخیص کے لیے طبی ماہر مختلف تصویری معائنے تجویز کر سکتا ہے، جن میں شامل ہیں:

٭ ایکس رے

٭ بون سکین، جسے بون سنٹی گرافی بھی کہا جاتا ہے

٭ سی ٹی سکین

٭ ایم آر آئی سکین

٭ پی ای ٹی سکین

تشخیص کی تصدیق کے لیے بائیوپسی بھی تجویز کی جا سکتی ہے۔ اس طریقۂ کار میں ٹشو کا ایک چھوٹا نمونہ لے کر لیبارٹری میں جانچ کی جاتی ہے۔

علاج

٭ ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی ادویات

٭ ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات

٭ کیموتھراپی

٭ ہارمون تھراپی

٭ درد کم کرنے والی ادویات

٭ ٹارگٹڈ علاج

٭ ریڈی ایشن تھراپی

٭ سٹیریوٹیکٹک باڈی ریڈیوتھراپی

٭ ابلیشن تھراپی

٭ فزیوتھراپی

سرجری

ہڈیوں میں کینسر کے پھیلاؤ کی صورت میں کی جانے والی سرجریز کے مقاصد میں شامل ہیں:

٭ ہڈی کو مضبوط اور مستحکم بنانا

٭ ہڈی میں میڈیکل سیمنٹ داخل کرنا

٭ ٹوٹی ہوئی ہڈی کی مرمت کرنا

Frequently Asked Questions (FAQs)

زیادہ تر کون سی اقسام کے کینسر ہڈیوں تک پھیلتے ہیں؟

چھاتی، پروسٹیٹ، پھیپھڑوں، گردے، تھائرائیڈ کے کینسر، ملٹی پل مائیلوما، لمفوما اور میلانوما میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

کیا ہڈیوں میں کینسر کے پھیلاؤ کا علاج صرف سرجری سے ممکن ہے؟

نہیں، علاج کا انحصار مریض کی حالت پر ہوتا ہے۔ اس میں ادویات، ریڈی ایشن، کیموتھراپی، ہدفی علاج، سرجری اور فزیوتھراپی شامل ہو سکتے ہیں۔

ریڑھ کی ہڈی تک کینسر پھیلنے کی صورت میں فوری علاج کیوں ضروری ہوتا ہے؟

اس لیے کہ اس سے اعصاب متاثر ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں کمزوری، پیشاب یا پاخانے پر قابو ختم ہونے جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=oncologist

Vinkmag ad

Read Previous

آڈیٹری پروسیسنگ ڈس آرڈر: آوازوں کی پروسیسنگ میں خرابی

Read Next

بریڈی کارڈیا: دل کی سست دھڑکن

Leave a Reply

Most Popular