Vinkmag ad

خواتین کے لئے اہم ورزشیں

    آج کل خواتین میں وزن کم کرنے کا رجحان بہت مقبول ہے جس کے لئے زیادہ تر خواتین آسان راستے یعنی ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں۔اس سے ان کا وزن توکم ہوجاتا ہے لیکن چونکہ یہ غیرفطری طریقے سے ہوتا ہے‘ اس لئے ان کی جسمانی کمزوری بڑھ جاتی ہے اور چہرے بھی زرد پڑجاتے ہیں۔یوں وہ نہ تو اس کا اصل فائدہ یعنی اچھی صحت حاصل کرپاتی ہیں اور نہ دیکھنے میںخوبصورت لگتی ہیں۔ اچھی صحت اور سڈول جسم حاصل کرنے کے لئے متوازن مقدار میں متوازن غذا کے ساتھ ورزش بہت ضروری ہے ۔
ورزش کا آغاز کرتے وقت اپنے معالج یا فزیوتھیراپسٹ سے ضرور مشورہ کر لیں۔مزید براں مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے ورزش کرکے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ذیل میں بتائی گئی ورزشیں کسی کی مدد کے بغیر خود ہی کی جا سکتی ہیں۔ لگاتار کم از کم تین ماہ تک یہ ورزشیں کرنے سے آپ خود میں مثبت اور صحت مند تبدیلیاں محسوس کریںگی ۔
 ورزش کے لئے وارم اَپ
کوئی بھی ورزش شروع کرتے وقت سب سے پہلے جسم کو گرم کریں۔اس کے لئے اوسطاً 10 مرتبہ کودنا کافی رہتا ہے۔ایسا کرنے سے خون تیزی سے ٹانگوں کی جانب گردش کرتا ہے جس سے پنڈلیوں کے پٹھے (جنہیں دوسرے دل سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے)سکڑ کر خون کو اوپر کی طرف دھکیلتے ہیں ۔ اس طرح گرم اور تازہ خون بدن کے تمام حصوں میں پہنچ جاتا ہے ۔اس کے بعد بازوو¿ں کو 10مرتبہ سیدھا اوپر کی طرف اور 10ہی مرتبہ سامنے کی طرف سیدھا کریں ۔ اس کے بعد پشت کے بل زمین پر لیٹ کر دونوں گھٹنے اپنے پیٹ کے ساتھ لگائیں۔یہ عمل بھی تقریباً 10مرتبہ کریں۔اب آپ کا جسم باقاعدہ ورزش کے لئے تیار ہے۔
وزن کم کرنے کی ورزشیں
٭سیدھی کھڑی ہو کر اپنے ہاتھ کمر کی سائیڈ پررکھ لیں اور گھٹنوں کے بل ایسے بیٹھیں کہ آپ کی کمر بالکل سیدھی ہو۔اس کے بعد واپس پہلی پوزیشن پر کھڑی ہو جائیں۔اس ورزش کو 20 مرتبہ کریں ۔

٭سیدھی کھڑی ہو کر جسم کے اوپر والے دھڑ کو دائیں طرف گھمائیں اور اسی طرف اس طرح جھکیں کہ آپ اپنے بائیں ہاتھ سے دائیں پنڈلی کو چھو سکیں۔ یہ ورزش دونوں طرف 10,10 مرتبہ کریں ۔


٭پیٹ کے بل لیٹ جائیں اوردونوں کہنیوں کے سہارے چھاتی اور سر کو 11 سے 15 سیکنڈ تک اٹھا کر رکھیں۔ اسی حالت میں رہتے ہوئے دونوں ٹانگوں کوباری باری اس طرح اٹھائیں کہ آپ کے گھٹنے بالکل سیدھے رہیں اور زیادہ تر دباو¿ کولہے کے پٹھوں میں محسوس ہو۔ دونوں ٹانگوں کے ساتھ یہ ورزش 20,20 مرتبہ کریں۔


٭پیٹ کے بَل لیٹ کر ہاتھوں کو سیدھا رکھتے ہوئے جسم کا اگلا حصہ اس طرح سے اٹھا کر رکھیں کہ پیٹ کے پٹھوں پر کھچاﺅ محسوس ہو ۔ دو سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں ۔اس ورزش کو 20 مرتبہ کریں۔

٭جسم کے دائیں طرف کروٹ کے بل لیٹ جائیں ۔ سر کو دائیں ہاتھ سے سہارا دیں اور بایاں ہاتھ کمر کے سائیڈ پر رکھتے ہوئے دونوں ٹانگوں کو سیدھا کرلیں۔اب اپنی بائیں ٹانگ کو بالکل سیدھا رکھتے ہوئے اوپر کی طرف اٹھائیں۔ اس ورزش کو دونوں طرف 10,10 مرتبہ کریں۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

دماغی اور اعصابی امراض۔۔۔چھوٹا فالج‘ ایک الارم

Read Next

آپ کے صفحات

Most Popular