Vinkmag ad

آپ کے صفحات

گھریلو خواتین کے لئے معلوماتی
شفا نیوز میری پوری فیملی کا من پسند میگزین ہے۔ خصوصاًمیں اور میری ساس اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میری ساس کو اس ماہ کے شمارے میں دیا گیا مضمون ”بزرگوں کو گرنے سے بچائیں“ بہت اچھا لگا۔ میں میگزین میں دیئے جانے والے اردو اور انگلش‘ دونوں حصوں کے تمام مضامین شوق سے پڑھتی ہوں۔ ریسپی اور ورزش میرے پسندیدہ سلسلے ہیں۔ گھریلو خواتین کواس طرح کے معلوماتی میگزین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ میری دعا ہے کہ میگزین اسی طرح ترقی کرتا رہے۔
(مصباح اشتیاق،اسلام آباد)
ڈاکٹروں کے پاس وقت کی کمی
میگزین اچھا اور معلوماتی ہے۔ آج کل ہسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرحضرات انہیں پوراوقت نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے تشنگی سی رہتی ہے۔ اس کمی کو یہ میگزین پورا کر رہاہے۔ اس میں صحت سے متعلق تمام امور پر مکمل معلومات دی جاتی ہےں جنہیں پڑھ کر ہم چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے خود ہی نکال سکتے ہیں۔
(خورشید احمد، گجرات)
٭میگزین پسند کرنے کا شکریہ۔ شفانیوز میں ہم زیادہ تر ان موضوعات پر لکھتے ہیں جن کا تعلق امراض کا تعارف‘ لاحق ہونے کی وجوہات ‘علامات اور پرہیز وغیرہ سے ہوتا ہے۔ جہاں تک علاج کا تعلق ہے تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر ہی کے پاس جانا چاہئے۔ اس کی بجائے خود ہی کوئی حل نکال لینا درست نہیں۔
شفانیوز کااندازِ بیان
میگزین کی خاص بات یہ ہے کہ اس میںبہت سادہ اور آسان انداز میں معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔ مجھے اس رسالے کااندازِ بیان بہت پسند ہے۔ میں اسے اپنے رشتہ داروں کے گھر بھی بھجواتی ہوں۔ میںبچوں کی صحت پر دیے جانے والے مضامین بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس شمارے میں مضمون”نہ رو منے‘نہ رو“ نئی ماو¿ں کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ رسالہ ہر لحاظ سے مکمل ہے۔
(مسز رند ، ایبٹ آباد)
ٹائٹل، اردوسائیڈ پربھی
شفا نیوز کے ساتھ میری وابستگی گزشتہ آٹھ سالوں سے ہے۔ یہ بہت ہی معلوماتی رسالہ ہے جو مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ اس میگزین کا ٹائٹل پیج انگریزی سائیڈپر ہوتاہے۔ میری رائے ہے کہ یہ اردو سائیڈ پر بھی بھلا محسوس ہو گا‘اس لیے اسے باری باری دونوں طرف آنا چاہیے۔”بحالی صحت“ کے عنوان سے جاری کالم قارئین کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔میری تجویز ہے کہ 60 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کے لیے ایک خصوصی سلسلہ شروع کریںجس میں بتایا جائے کہ ان کے لیے کس قسم کی ورزشیں مفید رہیں گی۔
(عمران فاروق ،راولپنڈی )
بچوں کیلئے کھانے کی تراکیب
میںاس رسالے میں بچوں سے متعلق مضامین بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ آپ اس بارے میںبھی لکھیں کہ سکول جانے والے بچوں کی صحت بہتر رکھنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے اور انہیں لنچ کے لیے دیا جانے والا کھانا کیسا ہونا چاہیے؟۔ اس کے علاوہ بچوں کے کھانوں کی تراکیب بھی دیا کریں۔ اس بارے میں بھی بتائیں کہ چھ ماہ کے بچوںکو ٹھوس غذامیں کیا کھلانا چاہیے اور یہ بھی کہ جو بچے مٹی کھانے کے عادی ہوں، ان کی یہ عادت کیسی چھڑوائی جائے۔
(نمرہ اکرام ، سرگودھا)
٭اپنی رائے دینے کا شکریہ ۔بچوں کو کیسا لیچ دیا جائے؟ اس حوالے سے ہمارے دوسرے میگزین” شفاست رنگ“ کے جنوری۔ فروری2017 کے شمارے میں ”لنچ باکس جو بچوں کو بھائے“ کے نام سے مضمون شامل کیا گیا ہے ۔آپ چاہیں تویہ رسالہ منگوا سکتی ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی پر بھی لکھیں
یہ رسالہ میںنے پچھلے 12 سالوں سے گھر پرلگوایا ہوا ہے۔ یہ ہر لحاظ سے اچھا ہے تاہم مجھے گلہ ہے کہ اس میں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں نہیں لکھا جاتا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس پربھی تفصیل سے لکھیں۔ لوگوں کو یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ ماحول کو کیسے صاف رکھا جا سکتاہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کومتوازن خوراک کے بارے میں بھی بتائیں۔
(محمود ارشد،کوٹلی آزاد کشمیر )
ہربل ادویات پر لکھیں
میں چاہتی ہوں کہ آپ اپنے رسالے میں ہربل ادویات کے بارے میںلکھیں۔ میرا تاثر ہے کہ اس میں بچوں کی صحت سے متعلق بہت زیادہ لکھا جاتا ہے۔ ان مضامین کو کم کر کے ہربل میڈیسن سے متعلق مضامین شامل کریں۔ متوازن خوراک کے بارے میں بھی مضامین دیںاور ہمیں بتائیں کہ کھانے کس طرح کے ہوں اور ان کی مقدار کیا ہونی چاہئے۔
(شہناز اختر،پشاور)
نئے اور منفرد موضوعات لائیں
صحت کے حوالے سے میگزین بہت اچھا ہے۔ اس میں مختلف بیماریوں مثال کے طور پرشوگر،دل کے امراض اور بلڈ پریشروغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔ رسالے میں مضامین کم ہیں اور جو ہیں‘ ان میں سے بھی کچھ اردو اور کچھ انگلش میں ہیں۔ میگزین کافی عرصے سے پرانی طرز پر شائع ہورہاہے۔ اس میں نئے اور منفرد ٹاپکس شامل کریں۔ ایسی بیماریوں کے بارے میں بتائیں جن کے ہونے کا خطرہ بچوں میں زیادہ ہے۔ والدین کو راہنمائی دیں کہ وہ اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ باغبانی پر شروع کیا جانے والا سیگمنٹ کافی دلچسپ اور معلوماتی ہے۔ایسے مزیدسلسلے شامل کریںاور اسے تھوڑا رنگین بھی بنائیں۔
( تہنیت اختر،واہ کینٹ)
نئی تحقیقات اردو میں بھی
مجھے اس کی اردو سائیڈ بہت پسند ہے اور اس میں بھی کور سٹوریز اچھی لگتی ہیں۔ ”دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی “ کے عنوان سے شائع ہونے والی سٹوری مجھے بہت پسند آئی۔بیماریوں سے ہٹ کر عام آدمی کے دیگر مسائل پر لکھنا اسے مزید مقبول بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے کھانے پکانے کی تراکیب بہت اچھی لگتی ہیں۔ ”جن پر گندم حرام ہے“ کے نام سے لکھا گیا آرٹیکل مجھے بہت اچھا لگا ۔ایک نئی چیز تھی جس کے بارے میںجاننے کا موقع ملا ۔انگریزی حصے میں ”ریسرچ کارنر “ کے نام سے ایک سلسلہ چل رہا ہے۔ایساہی سلسلہ اردو میں بھی شامل کریں ۔مزید برآںمیری نظر میں یہ ہر لحاظ سے ایک مکمل رسالہ ہے ۔
(یاسر سعید ،اٹک)

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین کے لئے اہم ورزشیں

Read Next

بحالی صحت

Most Popular