Vinkmag ad

ٹی بی کے نئے ٹیسٹوں کی افادیت جانچنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصول جاری

Alt text: Woman coughing into a tissue with a hand on her chest, illustrating the importance of TB diagnosis.

ڈبلیو ایچ او نے ٹی بی کے نئے تشخیصی ٹیسٹوں کی درستگی اور افادیت جانچنے کے لیے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔ یہ بتاتے ہیں کہ کسی نئے ٹیسٹ کے استعمال کی سفارش سے پہلے کون سے شواہد حاصل کیے جائیں۔

ادارے کی 21 اکتوبر کی اپ ڈیٹ کے مطابق، یہ دستاویز کسی مخصوص ٹیسٹ کے متعارف ہونے کا اعلان نہیں۔ یہ اصول جاری محققین، ٹیسٹ تیار کرنے والوں اور مالی معاونین کے لیے ہیں۔ ان میں نمونوں کی مختلف اقسام اور ٹیسٹ کرنے کی حکمتِ عملیوں پر تحقیق کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

رہنما اصولوں میں تحقیق کی منصوبہ بندی، شرکا کے انتخاب، تعداد اور نتائج پیش کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ اس کے مطابق صرف ٹیسٹ کی درستگی جانچنا کافی نہیں۔ مریضوں کی صحت پر اثرات، لاگت، یکساں رسائی اور استعمال میں آسانی کا جائزہ بھی ضروری ہے۔

ادارے کے مطابق، سابقہ تحقیقات میں شواہد اکثر ناکافی یا نامکمل رہے ہیں۔ بعض سٹڈیز میں صحت کے لحاظ سے زیادہ خطرے سے دوچار افراد شامل نہیں کیے گئے، حالانکہ انہیں ان تشخیصی طریقوں سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچنے کی توقع تھی۔

اس رہنمائی کا مقصد تحقیق کا معیار بہتر بنانا ہے۔ اس سے ڈبلیو ایچ او کو معتبر شواہد کی بنیاد پر تشخیصی ٹیسٹ کے استعمال کی سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیپٹک آرتھرائٹس: جوڑ کا تکلیف دہ انفیکشن

Read Next

درمیانی عمر میں وزن میں کمی، دل کی صحت کو دیرپا فائدہ

Leave a Reply

Most Popular