Vinkmag ad

وزن گھٹتا نہیں، کیا کروں؟

وزن گھٹتا نہیں، کیا کروں؟

میرا جسم قدرتی طورپرایسا ہے کہ میرا وزن بہت جلد بڑھ جاتا ہے۔ عام روٹین میں اپنا وزن کنٹرول کر لیتی ہوں تاہم گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران گھر میں بے کار بیٹھے رہنے سے وزن بڑھ جاتاہے۔ یہ بھی بتاتی چلوں کہ میرے لئے کھانے کی مقدار کم کرنا اورورزش وغیرہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کرن شہزادی، چکوال

مجھے خوشی ہے کہ آپ اپنا وزن بڑھنے کی وجہ جان پائی ہیں۔ جیسا کہ آپ نے بتایا کہ کھانے کی مقدارزیادہ کر دینے سے اور سرگرمیوں میں کمی کے باعث آپ کا وز ن بڑھ جاتا ہے۔ میں آپ کو ایسا صحت مندانہ طرززندگی اپنانے کا مشورہ دوں گی جس سے آپ کی چھٹیوں کا مزہ بھی خراب نہ ہو اورآپ اپنا وزن بھی کنٹرول کرسکیں۔

٭کھانے میں پانی اورفائبرسے بھرپورغذائیں جیسے پھل اورسبزیاں شامل ہیں۔ ان میں دوسرے کھانوں کی نسبت کیلوریزکم ہوتی ہیں۔ ان سے کم کیلوریز کے ساتھ بھوک مٹائی جا سکتی ہے۔ پھلوں اورسبزیوں کا سلاد بنا لیں۔ زیادہ کھانے کی عادت ہے توسلاد زیادہ مقدارمیں تیارکریں۔

٭کھانے سے پہلے سبزیوں کا سلاد یا شوربا بنا کر پئیں ۔ اس طرح آپ کم کھانا کھائیں گی۔

٭ایک ہی دفعہ زیادہ کھانے کی بجائے مختلف اوقات میں کھانے کے چھوٹے چھوٹے پورشن بنا لیں۔ مقدار کا خاص خیال رکھیں۔

٭ پروٹین کی مقدارسے بھوک گھٹائیں۔ اس کے لئے آپ بغیر چربی کا گوشت ، مچھلی، پولٹری، دالیں اورانڈے استعمال کرسکتی ہیں۔یوں آپ کو کھاتے ہوئے جلد ہی پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو گا۔

٭پروسیسڈ فوڈز، بیکری مصنوعات، ٹافیاں اورسوڈا وغیرہ لینے سے پرہیز کریں۔ اس کے متبادل کے طور پرآپ خشک میوہ جات، جئی کا آٹا، دارچینی، پودینہ، ناشپاتی، ہرے پتے والی سبزیاں، السی کے بیج، لیموں، سرکہ اورسبز چائے استعمال کرسکتی ہیں۔

٭جوس کے بجائے پھل اورسبزیاں اپنی اصل حالت میں کھائیں۔ مائع کی نسبت ٹھوس چیززیادہ دیرتک معدے میں رہتی ہے اوربھوک دیرسے لگتی ہے۔

٭کھانا خوب چبا کر کھائیں۔

٭پانی زیادہ پئیں۔ اس سے معدہ بھرا ہوا محسوس ہو گا اور کھانے کے بعد سنیکس وغیرہ لینے کی خواہش کم ہو گی۔

ورزش کے لئے کچھ اہم مشورے

 ورزش نہ کرنے سے بھوک بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں ہم زیادہ کھاتے ہیں۔ جب خوراک بھر پور طریقے سے استعمال نہیں ہو پاتی اور لی جانے والی کیلوریزاستعمال نہیں ہوتیں تو فرد موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔ ورزش کے چند آسان طریقے درج ذیل ہیں

٭جتنا ممکن ہو‘ سیڑھیاں چڑھیں۔

٭گھر کے کام کاج مثلاً صفائی ستھرائی میں حصہ لیں۔ اس دوران واک، لفٹنگ اورسٹریچنگ کی ورزش ہوتی ہے۔

٭آج کل موبائل میں پیڈو میٹرکی ایپ موجود ہے۔ اس سے زیادہ پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ آپ خود اس بات کا تعین کر سکتی ہیں کہ کیا آپ نے جتنا کھایا‘ اس حساب سے کیلوریز کا استعمال کیا یا نہیں۔ روزانہ کم از کم 10,000 قدم ضرورچلنا چاہیے۔

٭وزن کنٹرول میں رکھنے کے لئے مناسب نیند اورآرام  ضروری ہے ورنہ ہارمونز ڈسٹرب ہو جاتے ہیں اور ہم زیادہ کھانے لگتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ انسانی جسم اپنی مرمت کا کام بالعموم رات 12بجے سے 2بجے کے درمیان کرتا ہے۔ اس لئےکوشش کریں کہ چھٹیوں میں بھی رات 12سے پہلے سوجائیں۔

٭گرمیوں میں بھوک کم کرنے کے لئے ہر روزکچھ وقت باہر دھوپ میں گزاریں۔ لائیٹ تھیراپی میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

weight loss tips from dietitian, easy exercise tips, portion control

Vinkmag ad

Read Previous

انہیلر کا صحیح استعمال

Read Next

ڈی ٹاکس کے نقصانات

Leave a Reply

Most Popular