Vinkmag ad

بن ٹیسٹ ‘ گردے کا ایک اہم ٹیسٹ

بن ٹیسٹ ‘ گردے کا ایک اہم ٹیسٹ

گردہ انسانی جسم کا وہ عضو ہے جسے ایک چھلنی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ اس کا بنیادی کام مفید چیزوں کو جسم میں رہنے دینا اورمضر صحت اشیاء کو باہرنکال دینا ہے۔ اگرگردے فعال نہ رہیں اورفالتو مادوں کو نہ نکالیں تو انسان بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ جانچنے کے لیے کہ گردے اپنا کام ٹھیک طرح سے سرانجام دے رہے ہیں یا نہیں‘ ایک ٹیسٹ کیا جاتا ہے جسے بن یا بلڈ یوریا نائٹروجن ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔

بن ٹیسٹ کیا ہے

گردوں کی خرابی کا جائزہ لینے کے لئے خون میں یوریا نائٹروجن کی مقدار کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ ایک فالتو مادہ ہے جو پروٹین کی توڑپھوڑکی وجہ سے جگر میں بنتا ہے۔عام طور پرگردہ اسے جسم سے باہر نکال دیتا ہے لیکن ایسا نہ ہو سکے توخون میں اس کی مقداربڑھ جاتی ہے جس سے گردوں میں خرابی واقع ہوجاتی ہے۔ بیماری کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک اورٹیسٹ کیا جاتا ہے جسے کریٹینن بلڈ ٹیسٹ کہتے ہیں۔ ان کے ذریعے گردے کی خرابی کی تفصیل سامنے آجاتی ہے۔

کریٹینن کیا ہے

پٹھوں میں کریٹائن کی توڑ پھوڑ کے باعث ایک فالتومادے کااخراج ہوتا ہے جسے کریٹینن کہا جاتا ہے۔ خون میں اس کی مقدارجاننے کے بعد ہی ڈاکٹرگردوں کی کارگردگی کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ یہ مادہ گردوں کے ذریعے جسم سے خارج ہو جاتا ہے لیکن گردے کی خرابی کے باعث خون میں اس کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

ٹیسٹ کن افراد کے لیے

مندرجہ ذیل علامات کی بنیاد پریہ ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے

٭پانی کی کمی

٭گردے کی کوئی بیماری ہونا

٭پیشاب کی راہ میں رکاوٹ ہونا

٭بلڈ پریشر کا بڑھ جانا

یہ ٹیسٹ تمام بالغ افراد اور گردے کے مریضوں کو سال میں ایک بارضرورکروانا چاہئے۔ اگرکسی مریض میں اوپربیان کردہ کوئی علامت پائی جائے تواس ٹیسٹ کے رزلٹ کی بنیاد پرعلاج کیا جاتا ہے۔ ٹیسٹ کروانے کے لیے خالی پیٹ ہونا ضروری نہیں تاہم زیراستعمال ادویات کے بارے میں ڈاکٹر کوضروربتائیں‘ اس لئے کہ بعض اوقات وہ ٹیسٹ کے رزلٹ کو متاثرکرتی ہیں۔

Blood Urea Nitrogen, BUN, Creatinine, Blood Test

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی ٹاکس کے نقصانات

Read Next

خون میں آئرن کی کمی کا علاج

Leave a Reply

Most Popular